اتنے بے ڈھنگے کپڑے اور جیولری کون پہنتا ہے؟ بہروپیا ڈرامہ آتے ہی سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا! صارفین کے تنقیدی وار

Netizens Criticized Behroopia Drama Cheap Styling and Scenes

گرین انٹرٹینمنٹ کا نیا ڈرامہ بہروپیا، ماضی کے زخموں سے جُڑی ایک گہری اور پراسرار کہانی کو اسکرین پر لانے کی کوشش کی گئی ہے، جس میں ایک ایسا کردار دکھایا گیا ہے جس کا بچپن اندھیروں میں گزر چکا ہے، اور اب وہ انتقام کی آگ میں جلتا ہوا نظر آتا ہے۔ مرکزی کردار میں فیصل قریشی اور مدیحہ امام جلوہ گر ہیں۔

لیکن بدقسمتی سے، صرف تین اقساط کے بعد ہی سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان برپا ہے۔ جہاں کہانی میں گہرائی اور جذبات کی توقع تھی، وہاں ناظرین کو غیر فطری اداکاری، غیر موزوں اسٹائلنگ اور دکھاوے سے بھرا ایک غیر حقیقت پسندانہ منظرنامہ ملا۔

اشرافیہ کی نمائندگی جس انداز میں کی گئی ہے، وہ حقیقت سے کوسوں دور محسوس ہوتی ہے۔ ثقیل جیولری سیٹس اور چمکدار ملبوسات کے مناظر، کہانی سے زیادہ سوشل میڈیا پر میمز کا حصہ بن چکے ہیں۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ ڈرامہ ذہنی صحت جیسے نازک موضوع کو سنجیدگی سے پیش کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے — بلکہ بعض جگہ تو یہ کسی غیر ارادی کامیڈی شو جیسا لگتا ہے۔

اداکاری کی بات کریں تو، انی زیدی، صرحا اصغر، کیف غزنوی اور ہما نواب جیسے باصلاحیت فنکار بھی ناظرین کو متاثر کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ کرداروں میں جان نہیں ہے، جیسے روبوٹس مکالمے بول رہے ہوں۔

کچھ دلچسپ اور تیکھے تبصرے بھی سامنے آئے ہیں؛

٭ یہ کوئی ڈرامہ ہے یا مزاحیہ خاکہ؟ سب کردار بے جان لگ رہے ہیں۔

٭ یہ امیر لوگ پاکستان کے کس کونے سے آئے ہیں؟ اتنے بے ڈھنگے کپڑے اور جیولری کون پہنتا ہے؟

٭ یہ سب 'نو دولتیے' لگتے ہیں — جنہیں ابھی ابھی دولت ملی ہو۔

٭ فیصل قریشی کے علاوہ باقی کاسٹ مکمل طور پر مس فِٹ ہے، خاص طور پر پھوپھو کا کردار۔ ان کی اوور ایکٹنگ تو برداشت سے باہر ہے۔

٭ ڈرامہ 'دلِ نادان' کی طرح ایک اور 'میم کلاسک' بننے جا رہا ہے۔

مختصراً، "بہروپیا" ایک سنجیدہ تھیم کے ساتھ آیا ضرور تھا، مگر اس کی پیشکش اور اداکاری اسے ناظرین کی نظر میں ایک غیر ارادی مزاحیہ ڈرامہ بنا رہی ہے۔

کیا آنے والی اقساط میں یہ ڈرامہ اپنی ساکھ بحال کر پائے گا؟

Netizens Criticized Behroopia Drama Cheap Styling And Scenes

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Netizens Criticized Behroopia Drama Cheap Styling And Scenes and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Netizens Criticized Behroopia Drama Cheap Styling And Scenes to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   3661 Views   |   02 May 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 May 2025)

اتنے بے ڈھنگے کپڑے اور جیولری کون پہنتا ہے؟ بہروپیا ڈرامہ آتے ہی سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا! صارفین کے تنقیدی وار

اتنے بے ڈھنگے کپڑے اور جیولری کون پہنتا ہے؟ بہروپیا ڈرامہ آتے ہی سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا! صارفین کے تنقیدی وار ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اتنے بے ڈھنگے کپڑے اور جیولری کون پہنتا ہے؟ بہروپیا ڈرامہ آتے ہی سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا! صارفین کے تنقیدی وار سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔