گرما کھا کر بیج نہ پھینکیں بلکہ.. موسم کے پھل گرما کے 5 زبردست فائدے

موسم نے کروٹ بدلی اور اب ٹھیلوں پر رسیلے کینوؤں کی جگہ گرمی کے پھل سج چکے ہیں۔ آج کل گرما بہت آیا ہوا ہے۔ عام طور پر لوگ خربوزے اور تربوز کے مقابلے میں گرما زرا کم ہی کھاتے ہیں لیکن اپنی غذائیت کے حوالے سے یہ پھل کسی سے بھی فائدوں میں کم نہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم گرما کے فائدوں کے بارے میں ہی بتائیں گے۔

گرما کی غذائی اہمیت

جہاں تک گرما کی غذائی اہمیت کا سوال ہے تو اس پھل میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اس کے علاوہ گوشت بنانے والے روغنی نشاستہ دار اجزا کے علاوہ گرما میں پوٹاشیم، کیلشیم، فولاد، فاسفورس، گلوکوز اور وٹامنز اے، بی، سی ینیم بیٹا کیروٹین، لیوٹن، زیکسینتھین، کولین یہ بااور ڈی بھی پایا جاتا ہے۔

گرما کھانے کے فائدے

گرما میں چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس کی تعداد بہت کم ہوتی ہے اس لئے وزن کم کرنے والے افراد کے لئے یہ بہترین خوراک ہے۔ پانی کی وجہ سے اسے کھانے سے پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور وزن تیزی سے کم ہونے لگتا ہے۔
چونکہ گرما میں وٹامن سی کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے اس لئے یہ عام وائرل انفیکشنز سے محفوظ رکھتا ہے اور قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔
گرما میں فائبر پایا جاتا ہے جو سے کولیسٹرول لیول کو متوزان رکھتا ہے۔ خون کو پتلا رکھتا ہے اس وجہ سے دل کی صحت کے لئے بھی مفید مانا جاتا ہے۔
گرما میں موجود آکسیکن نامی جز گردے سے پتھریوں کا خاتمہ کرتا ہے۔ اس کو کھانے سے گردے صحت مند رہتے ہیں۔
اس کے بیج سکھا کر کھانے سے پیشاب کی جلن اور گردے کی پتھریاں خارج ہوجاتی ہیں۔ اس کے علاوہ گرما کے چھلکے سکھا کر ان کا قہوہ بنا کر استعمال کرنے سے بلغم اور اعصابی کمزوری بھی دور ہوتی ہے۔

Garma Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Garma Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Garma Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2279 Views   |   08 Apr 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گرما کھا کر بیج نہ پھینکیں بلکہ.. موسم کے پھل گرما کے 5 زبردست فائدے

گرما کھا کر بیج نہ پھینکیں بلکہ.. موسم کے پھل گرما کے 5 زبردست فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرما کھا کر بیج نہ پھینکیں بلکہ.. موسم کے پھل گرما کے 5 زبردست فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔