بالوں کو مضبوط اور صحت مند رکھنے کے لیے روزانہ تیل لگایا جاتا ہے۔ سردیوں میں بالوں میں تیل لگانا زیادہ ضروری ہوتا ہے کیونکہ اس موسم میں سر میں خشکی بڑھ جاتی ہے اور بال بھی جھڑتے ہین جس کی وجہ سے ان کا زیادہ خیال رکھنا پڑتا ہے۔
تیل کے علاوہ دیگر قدرتی اشیاء بھی موجود ہوتی ہیں جو بالوں کو جڑ سے مضبوط بناتی ہیں۔ مگر آج ہم آپ کو جو ٹپس بتانے جا رہے ہیں اس پر عمل کرنے سے بال پہلے سے زیادہ مضبوط اور لمبے ہوں گے۔
اگر آپ بھی مضبوط اور لمبے بال حاصل کرنا چاہتی ہیں تو یہ خبر آپ کی بہت اچھی رہنمائی کرسکتی ہے، آج ہم آپ کو ایسے تیل کے بارے میں مفید معلومات دے رہے ہیں جو بالوں کی صحت کے لیے مفید ہے۔
اس حوالے سے ہمیں مشہورنیچروپیتھک ڈاکٹر ام راحیل نے خواتین کو ایسا تیل بنانے کی ترکیب بتا دی ہے جس کے استعمال سے آپ کو اپنے بال مضبوط ، لمبے اور چمکدار نظر آنے لگیں گے۔
یہ تیل گاجر،مولی کے پتوں اور دیگر اجزاء سے تیار کیا گیا ہے، اسے استعمال کرنے کے بعد آپ کو واضح طور پر محسوس ہوگا کہ آپ کے بالوں کی نشونما بہت اچھی اور تیزی کے ساتھ بہتر ہورہی ہے۔
آیئے تیل کیسے تیار ہوگا جانتے ہیں۔
سرسوں کا تیل
گاجر ایک عدد
مولی کے پتے
پالک کے پتے
ادرک کا ٹکڑا
آدھی پیاز چھلکے سمیت
تیل بنانے کی ترکیب:
ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ اس تیل کی تیاری کیلیے ہم نے ایک عدد مٹی کی چھوٹی ہانڈی میں ایک پاؤ سرسوں کا تیل ڈالا ہے اس کے بعد ہانڈی کو چولہے پر رکھ دیا۔ تیل گرم ہونے کے بعد اس میں یہ تمام اشیاء ڈال کر دھیمی آنچ پر دیر تک گرم کرنا ہے۔
جب ان سب چیزوں کا رنگ تبدیل ہوکر کالا ہوجائے تو چولہا بند کرکے ہانڈی کو ڈھک دیں اور اسے ٹھنڈا ہونے کیلئے چھوڑ دیں، تیل ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے چاہیں تو ہانڈی میں رہنے دیں یا پھر علیحدہ برتن میں ڈال لیں۔
انہوں نے کہا کہ اس تیل کے مثبت نتائج کیلئے رات بھر سر پر لگا رہنے دیں اور صبح اٹھ کر نہالیں۔ آپ خود اپنے بالوں میں چند دن بعد بہترین تنائج حاصل کرٰیں گے۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Strong And Healthy Hair Growing Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Strong And Healthy Hair Growing Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.