شادی کے 29 سال بعد اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے علیحدگی کا اعلان کر دیا، وجہ کیا سامنے آئی؟

بھارتی موسیقار و گلوکار اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے شادی کے 29 سال بعد شوہر سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار کی اہلیہ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا کے ذریعے یہ خبر شیئر کی، جس کے بعد سے ہر کوئی حیرت میں مبتلہ ہے کہ آخر اتنی پرانی شادی کے ختم ہونے کی وجہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ "کئی سالوں کی شادی کے بعد سائرہ نے اپنے شوہر اے آر رحمان سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں جذباتی دباؤ کے باعث لیا گیا ہے"۔

بیان میں مزید بتایا کہ، "ایک دوسرے سے گہری محبت کے باوجود اس رشتے میں پیدا ہونے والے تناؤ اور مشکلات نے ایک ناقابل عبور خلیج پیدا کر دی ہے، جسے اس وقت دونوں فریقین ختم کرنے سے قاصر ہیں۔ یہ فیصلہ تکلیف اور اذیت کے عالم میں لیا گیا ہے"۔

دوسری جانب سائرہ بانو نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ، میں درخواست کرتی ہوں کہ وہ میرے اس مشکل دور میں سمجھداری کا مظاہرہ کریں اور ہمیں سکون سے رہنے دیں"۔

Ar Rahman Wife Saira Banu Confirm Divorce

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ar Rahman Wife Saira Banu Confirm Divorce and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ar Rahman Wife Saira Banu Confirm Divorce to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1265 Views   |   19 Nov 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

شادی کے 29 سال بعد اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے علیحدگی کا اعلان کر دیا، وجہ کیا سامنے آئی؟

شادی کے 29 سال بعد اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے علیحدگی کا اعلان کر دیا، وجہ کیا سامنے آئی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شادی کے 29 سال بعد اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے علیحدگی کا اعلان کر دیا، وجہ کیا سامنے آئی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔