خاتون کے اصرار پر سانپ گھر سے باہر نکل گیا، اگر آپ کو یقین نہ آئے تو یہ دنگ کردینے والی ویڈیو دیکھ لیں

کیا آپ ایسا سوچ سکتے ہیں کہ سانپ کو آپ کچھ کہیں اور وہ آپ کی بات مان لے؟ ہر گز نہیں! بلکہ سانپ آپ پر حملہ کرنے کی کوشش کرے گا۔

ہاں البتہ سپیرا ایک وہ شخص ہوتا ہے جو سانپ کو قابو کرسکتا ہے۔ لیکن جو ویڈیو آپ کو دکھانے جا رہے ہیں اس میں نہ تو سپیرے نے سانپ کو قابو کیا اور نہ ہی کسی وائلڈ لائف پرسن نے اسے پکڑا۔

چند ماہ قبل ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں سانپ ایک گھریلو خاتون کا کہنا مان کر گھر سے باہر نکل جاتا ہے۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع کوئمبٹور میں خاتون کی ایک حیران کن ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون نے گھر میں موجود سانپ کو بھگانے کے لیے گفتگو کی اور وہ کسی کو بنا نقصان پہنچاۓ چلا گیا۔

یوں تو سانپ دیکھ کر اچھے اچھوں کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں لیکن خاتون ہمت کے ساتھ سانپ کو بالکل اطمینان کے ساتھ اپنے گھر سے باہر نکال دیتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مذکورہ خاتون اپنے گھر میں موجود سانپ کو نکالنے کے لیے چھڑی تھامی ہوئی ہے اور اس سے بات چیت بھی کر رہی ہے۔

خاتون بات چیت کے دوران سانپ کو دودھ پلانے کا بھی وعدہ کرتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے بعد میں گھر کا دروازہ کھولا اور سانپ کسی کو نقصان پہنچائے بغیر گھر سے باہر نکل گیا۔

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   1002 Views   |   29 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about خاتون کے اصرار پر سانپ گھر سے باہر نکل گیا، اگر آپ کو یقین نہ آئے تو یہ دنگ کردینے والی ویڈیو دیکھ لیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (خاتون کے اصرار پر سانپ گھر سے باہر نکل گیا، اگر آپ کو یقین نہ آئے تو یہ دنگ کردینے والی ویڈیو دیکھ لیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.