منفرد خوشبو والا چاول ۔۔ کیا واقعی اس باسمتی چاول کی ایجاد پاکستانی فوجی نے کی تھی؟

سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں موجود ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، کچھ ایسی ہوتی ہیں جس سے سب حیران بھی رہ جاتے ہیں۔
کے فوڈز ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کرنل باسمتی چاول کے بارے میں، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے چاول کی ایجاد پاکستانی فوج کے افسر نے کی تھی۔

سوشل میڈیا پر کرنل باسمتی چاول سے متعلق عام ہے کہ اس چاول کی نئی قسم 1960 میں حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے کرنل مختار حسین نے دریافت کی تھی۔ یہ بیج جس کے بارے میں گمان ہے کہ کرنل مختار حسین نے اپنی زمینوں میں لگایا اور باسمتی چاول کی نئی قسم سامنے آئی، بہت جلد سب میں توجہ حاصل کر رہی تھی۔

چونکہ یہ قسم اعلیٰ تصور کی جا رہی تھی یہی وجہ ہے کہ اس بیج کی خوشبو نے دیگر کاشتکاروں کی توجہ بھی حاصل کر لی اور پھر یوں یہ فصل کرنل باسمتی چاول کے طور پر شہرت پانے لگی۔

ایک وقت ایسا بھی آیا جب کرنل دا باسمتی کے نام سے شہرت پانے والی یہ فصل کرنل باسمتی کے نام مشہور ہو گئی جس کی مانگ پاکستان بھر میں ہونے لگی۔

خوشبو اور معیار کی وجہ سے شہرت پانے والی اس کاشت کو اس وقت شدید نقصان ہوا جب 1965 میں شکر گڑھ کے کچھ علاقے بھارت کے قبضے میں گئے۔ ساتھ ہی کرنل باسمتی چاول کی کھڑی فصل بھی بھارتی فوج نے اپنے انڈر لے لی۔

لیکن کرنل مختار حسین نے ہمت نہ ہاری اور اس بیج کی کاشت گرداسپور اور نواحی علاقے میں شروع کی جو کہ ایک بار پھر کامیاب ہوئی۔br>
لیکن انڈیپینڈینٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق کرنل مختار حسین سرکاری افسر تھے نہ کے ذرعی سائنسدان۔ انہوں نے باستمی چاول کی اس نئی قسم کا بیج رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کالا شاہ سے لیا تھا، انسٹی ٹیوٹ کے مطابق عام طور یہ بات مشہور ہے کہ یہ نئی قسم کرنل صاحب کی ایجاد ہے جو کہ درست بات نہیں۔ ادارے کے مطابق وہ یہ بیج یہاں سے لے کر گئے تھے۔
لیکن آج بھی عوام میں یہ نئی قسم کرنل باسمتی کے نام سے مشہور ہے۔

Col Bastami Chawal Ki Ejad

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Col Bastami Chawal Ki Ejad and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Col Bastami Chawal Ki Ejad to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   4554 Views   |   05 Sep 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 October 2024)

منفرد خوشبو والا چاول ۔۔ کیا واقعی اس باسمتی چاول کی ایجاد پاکستانی فوجی نے کی تھی؟

منفرد خوشبو والا چاول ۔۔ کیا واقعی اس باسمتی چاول کی ایجاد پاکستانی فوجی نے کی تھی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ منفرد خوشبو والا چاول ۔۔ کیا واقعی اس باسمتی چاول کی ایجاد پاکستانی فوجی نے کی تھی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔