شوہر کی مدد سے بہت آسانی ہوئی۔۔ بیٹی کی پیدائش کے وقت صرحا اصغر کے شوہر نے کس طرح پیوی کا خیال رکھا؟

"پہلی بار ماں بننے کے مقابلے دوسری بار ماں بننا میرے لیے زیادہ آسان تھا، اس بار زیادہ درد یا تکلیف نہیں ہوئی۔ ایسا نہیں کہ درد نہیں ہوا، کئی گھنٹے تک شدید درد سے گزری لیکن اس بار پہلی بار کے مقابلے مشکلات اور درد کم تھا۔ میں نے ڈاکٹرز اور ہسپتال عملے کی ہدایات اور ادویات کی مدد سے نارمل طریقے سے بچے کو جنم دیا، مجھے سرجری یا سی سیکشن نہیں کروانا پڑا۔ شوہر میرے ساتھ ہسپتال میں موجود تھے اور میں نے ان سے مدد لی، انہیں ہدایات دی تھیں کہ وہ درد کے دوران میری مالش کریں اور مختلف طریقوں سے میرا درد کم کرنے کی کوشش کریں۔ شوہر کی مدد سے میری ڈیلیوری زیادہ آسان ہو گئی۔ بچے کو جنم دینے کے بعد مجھے وائرل انفیکشن ہوگیا تھا اور میں کئی دن تک بیمار رہی، پھر میرے شوہر بھی اس انفیکشن میں مبتلا ہوگئے، اور بعد میں بچے بھی اس کا شکار ہوئے لیکن اب سب بالکل خیریت سے ہیں۔"

ماڈل و اداکارہ صرحا اصغر کی زندگی ہمیشہ خبروں میں رہی ہے، لیکن اب انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے کچھ اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے۔ صرحا نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار، پہلی بار کے مقابلے میں ماں بننا زیادہ آسان تھا۔

انہوں نے بتایا کہ "دوسری بار درد زیادہ نہیں ہوا، حالانکہ میں کئی گھنٹے شدید درد میں گزری، لیکن اس بار تکلیف کم تھی۔" سرحا نے یہ بھی کہا کہ اس بار انہوں نے ڈاکٹرز کی مدد اور ادویات کے ذریعے نارمل طریقے سے بچے کو جنم دیا، اور انہیں سی سیکشن یا سرجری کی ضرورت نہیں پڑی۔

لیکن سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ اس بار ان کے شوہر عمر لالا کا کردار انتہائی اہم تھا۔ سرحا نے بتایا کہ "میں نے شوہر کو درد کے دوران خاص ہدایات دیں تھیں کہ وہ میری مالش کریں اور میری تکلیف کم کرنے کے مختلف طریقوں سے مدد کریں۔" شوہر کی مدد سے ان کا ڈیلیوری کا عمل خاصا آسان ہو گیا۔

تاہم، صرحا کے لیے اس خوشی کے موقع پر کچھ مشکلات بھی آئیں۔ بچے کو جنم دینے کے بعد انہیں وائرل انفیکشن ہوگیا جس کی وجہ سے وہ کئی دن تک بیمار رہیں۔ لیکن یہ مشکل صرف سرحا تک محدود نہیں رہی، ان کے شوہر بھی اس انفیکشن کا شکار ہوگئے اور جلد ہی ان کے بچے بھی اس میں مبتلا ہو گئے۔ لیکن خوش قسمتی سے، اب صرحا اور ان کے خاندان کے تمام افراد بالکل صحت مند ہیں۔

Srha Asghar Opens Up About Husband Help During Delivery

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Srha Asghar Opens Up About Husband Help During Delivery and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Srha Asghar Opens Up About Husband Help During Delivery to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   465 Views   |   12 Feb 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 February 2025)

شوہر کی مدد سے بہت آسانی ہوئی۔۔ بیٹی کی پیدائش کے وقت صرحا اصغر کے شوہر نے کس طرح پیوی کا خیال رکھا؟

شوہر کی مدد سے بہت آسانی ہوئی۔۔ بیٹی کی پیدائش کے وقت صرحا اصغر کے شوہر نے کس طرح پیوی کا خیال رکھا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شوہر کی مدد سے بہت آسانی ہوئی۔۔ بیٹی کی پیدائش کے وقت صرحا اصغر کے شوہر نے کس طرح پیوی کا خیال رکھا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔