مشہور خواتین بھی کینسر میں مبتلا ۔۔ کینسر میں مبتلا ہونے والی خواتین میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟

بالی ووڈ اداکاروں کا سوشل میڈیا پر مداحوں سے اپنے خیالات، احساسات کا اظہار کرنا معمولی بات ہے۔ مگر کئی ایسے اداکار بھی ہیں جو کہ کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہیں۔
لیکن ان خواتین میں کینسر کی تشخیص اور پھر کینسر کو شکست دینے کے بعد کیا تبدیلیاں آئیں، اسی حوالے سے آپ کو بتائیں گے۔
بھارتی اداکارہ سونالی باندرے کی جانب سے کینسر سروائیور ڈے کے دن اپنے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ اس پوسٹ میں وہ " پیچھے مڑ کر دیکھ" رہی ہیں۔
46 سالہ اداکارہ سونالی باندرے 2018 میں میٹا اسٹیٹک کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئیں تھیں۔ اداکارہ کینسر کی تشخیص کے بعد علاج کے لیے نیو یارک چلی گئی تھیں تاہم دسمبر 2018 میں وہ علاج کے بعد واپس آگئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پوسٹ میں سونالی باندرے اپنی یادوں کو شئیر کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ "وقت کیسے اڑتا ہے ... آج جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو مجھے طاقت نظر آتی ہے ، مجھے کمزوری نظر آتی ہے لیکن سب سے اہم بات یہ ہےمیری کینسر کے بعد کی زندگی کی وضاحت ک "سی" لفظ نہیں کرے گا، آپ کی زندگی وہی ہے جس کا آپ انتخاب کرتے ہو۔
سونالی باندرے جسمانی طور پر اگرچہ کافی تبدیل ہو چکی ہیں، ساتھ ہی دماغی طور پر بھی انہوں نے کچھ ایسا محسوس کیا جو کہ انہیں اطمینان، سکون کی جانب لے جا رہا ہے، جذباتی پن ان میں اس حد تک سرائیت کر گیا ہے کہ اب وہ ہر موقع پر ان لمحات کو یاد کرتی ہیں جب وہ تکلیف میں تھی یعنی ان کی سوچ میں بھی کافی فرق آیا ہے۔

سکندر کھیر انسٹاگرام پر لائیو تھے اور اسی دوران انہوں نے مداحوں کو اپنی ماں کرن کھیر کی طبیعت سے متعلق بھی بتایا، جبکہ کرن کھیر کو پاؤں کے ذریعے مداحوں سے ہیلو کرنے کو بھی کہا۔
ویڈیو اپلوڈ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں کرن کھیر کافی کمزور دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے بائیں ہاتھ میں پٹی بھی بندھی ہوئی ہے۔ تاہم کرن کے چہرے پر مسکراہٹ واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
اس ویڈیو میں کرن کھیر نے بیٹے کو عُمر کا طعنہ دیتے ہوئے شادی کرنے کا مطالبہ بھی کردیا کہا اب شادی کرلو، 41 سال کے ہوگئے ہو۔ کرن کھیر بھی کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد کافی بجھی بجھی دکھائی دے رہی تھیں، ویڈیو میں ان کے چہرے پر پریشان اگرچہ چھپی ہوئی ہے اور ہمت عیاں ہے لیکن ایک خوف ضرور موجود ہے۔
کرن کھیر بھی اب جذباتی بہت ہو جاتی ہیں جبکہ اپنے ہر معاملے میں سوچ بچار سے کام لیتی ہیں۔ کرن کھیر اگرچہ کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہی ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ پُر امید ہیں۔ جبکہ اس مرض میں مبتلا ہونے کے ساتھ ہی وہ جذباتی طور پر کافی کمزور ہو گئی ہیں، کسی کو بھی تکلیف میں دیکھ کر محسوس کر لیتی ہیں کہ سامنے والا کس قرب میں مبتلا ہوگا۔

Cancer Main Mubtala Mashoor Khwateen

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Cancer Main Mubtala Mashoor Khwateen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cancer Main Mubtala Mashoor Khwateen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   3368 Views   |   19 Aug 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مشہور خواتین بھی کینسر میں مبتلا ۔۔ کینسر میں مبتلا ہونے والی خواتین میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟

مشہور خواتین بھی کینسر میں مبتلا ۔۔ کینسر میں مبتلا ہونے والی خواتین میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مشہور خواتین بھی کینسر میں مبتلا ۔۔ کینسر میں مبتلا ہونے والی خواتین میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔