عرق النساء(شیاٹیکا) کا آسان گھریلو علاج

دورجدید میں عرق النساء کا درد عام ہو چکا ہے۔ اس درد سے زیادہ تر خواتین متاثر ہوتی ہیں۔ اسی لیے اس عرق النساء کہا جاتا ہے۔یہ درد عموماً ایک ٹانگ میں ہوتا ہے جس سے بعض اوقات ٹانگ بھاری محسوس ہوتی ہے اور اکثر سُن بھی ہوجاتی ہے۔اُٹھنے بیٹھنے سے بھی درد کی شدت بڑھتی ہے۔ ذیل میں ڈاکٹر بلقیس اس تکلیف دہ درد سے آرام پانے کا ایک ٹوٹکہ بتارہی ہیں جس کے چند دنوں کے استعمال سے انشاء اللہ درد میں کافی افاقہ ہوگا۔

اس نسخہ کو بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء درکار ہیں۔
سورنجان شیرین۔۔۔۔پچاس گرام
ایلوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پچاس گرام (ایلو ادراصل سوکھا ہوا ایلوویرا ہوتا ہے جو پنسار سے باآسانی مل جاتا ہے)
ایلوویرا جیل تازہ

بنانے کا طریقہ:
تمام اجزاء کو ہم وزن پیس کر پاؤڈر بنالیں۔ ایلوویرا کے گودے میں اس پاؤڈر کو اچھی طرح مکس کرکے چنے کی دال کے برابر گولیاں بنالیں۔

استعمال کا طریقہ:
روزانہ صبح و شام ایک ایک گولی کھائیں۔ 14دنوں کے مسلسل استعمال سے ناقابل یقین نتائج دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے۔

پرہیز:
چاول، دہی اور کھٹی چیزیں اس دوران بالکل نہ کھائیں۔

By Dr Bilquis  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   36448 Views   |   31 Jan 2020
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about عرق النساء(شیاٹیکا) کا آسان گھریلو علاج and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (عرق النساء(شیاٹیکا) کا آسان گھریلو علاج) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.