چاک - قیمت معمولی لیکن فوائد بے شمار، برتنوں کی چمک سے لے کر کیڑے مکوڑوں کو بھگانے سمیت 5 اہم فوائد

چاک کے بارے میں کون نہیں جانتا ہوگا ، اپنے اسکول کے زمانے میں ہر بچہ چاک سے کھیلنا پسند کرتا ہے۔ بلیک بورڈ پر چاک سے لکھنے کا اپنا الگ ہی مزا ہوتا ہے۔ بچوں کے ہاتھ میں اگر چاک ہاتھ میں آجائے تو پھر سارے گھر میں چاک کے نشان نظر آتے ہیں۔ لیکن کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ چاک سے لکھنے کے علاوہ بھی آپ بہت سے ایسے کام کر سکتے ہیں جوبظاہر آسان نظر نہیں آتے۔ چاک ایک بہت سستی چیز ہے جو کسی بھی اسٹیشنری کی دوکان سے آپ بآسانی خرید سکتے ہیں۔ اس کو گھر میں رکھ کر آپ کئی طرح کے داغ دھبے اور صفائی میں کام میں لا سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں اس کے کچھ کمالات۔

1۔ چکنائی کے داغ:

کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ چاک کے اندر یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ تیل، گھی اور چکنائی کو اپنے اندر جذب کر لیتی ہے۔ اسی لئے کھانا کھاتے یا پکاتے ہوئے آپ کے کپڑوں پر تیل یا گھی کا داغ لگ جائے تو اب پریشان نہ ہوں ، بس اس پر چاک اچھی طرح مل دیں اور 10 منٹ بعد واشنگ مشین یا ہاتھ سے کپڑوں کو دھولیں ، چکنائی کا داغ غائب ہو جائے گا ۔

2۔ برتن چمکانے ہوں یا جیولری:

اکثر آپ کی میٹل کی جیولری وقت کے ساتھ ساتھ پرانی لگنے لگتی ہے اور اس کی چمک ماند پڑجاتی ہے تو اس کا ایک آسان حل یہ ہے کہ جیولری باکس میں ایک چاک کا ٹکڑا رکھ دیں ۔ چاک اس باکس سے ساری نمی اپنے اندر جذب کر لے گی اور آپ کی جیولری کو کالا نہیں ہونے گی۔ اسی طرح آپ کے دھاتی برتن بھی کچھ عرصے میں اپنی چمک کھو کر پرانے لگنے لگتے ہیں تو اس کے لئے بھی یہی حل ہے کہ اگربرتن کسی باکس میں ہیں تو اس میں چاک رکھ دیں تو ان کی چمک برقرار رہے گی۔

3۔ کپڑوں کی بو دور کرے:

کپڑے دھونے کے بعد کبھی کبھار آپ نے محسوس کیا ہو گا ان میں عجیب سی نمی کی بدبو بس جاتی ہے۔ یہ بو الماری میں بھی آجاتی ہے ۔ دراصل کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ہم کپڑے ایک دوسرے کے اوپر ڈال دیتے ہیں وہ سوکھتے تو ہیں لیکن چونکہ ان میں ڈائریکٹ ہوا یا دھوپ نہیں لگتی تو اس لئے ان میں نمی کی بو بس جاتی ہے اس کے لئے بھی آپ کپڑوں کی الماری میں چاک رکھ دیں ، یہ ان کپڑوں کی نمی اپنے اندر جذب کر کے ان کی بدبو دور کر دے گی۔۔

4۔ کیڑے مکوڑوں کو بھگانے کے لئے:

کیڑے مکوڑوے خاص کر چیونٹیاں اگر کہیں ہو جائیں تو ان کو چیزوں سے نکالنا مصیبت ہو جاتا ہے۔ خاص کر کچن میں یہ ہرکھانے کی چیز پر حملہ کردیتی ہیں اور کھانا برباد کرتی ہیں اس کا بھی بڑا آسان حل ہے چیونٹیوں کو چاک سخت ناپسند ہے اس لئے اگر کچن کے راستوں یا دروازے کھڑکی پر آپ چاک سے لکیر کھینچ دیں تو یہ آپ کے کچن میں داخل نہیں ہوں گی۔ اور آپ کی چیزیں محفوظ رہیں گی۔

5۔ سفید کپڑوں کے کالر صاف کرے:

اگر آپ سفید کپڑے دھورہی ہیں تو اکثر اس کے کالر گنڈے رہ جاتے ہیں اور ٹھیک سے صاف نہیں ہوتے جو اس کی چمک کو متاثر کرتے ہیں۔ اس کے لئے ایک آسان تپ ہے کہ کپڑے دھونے سے پہلے کالر پہ چاک رگڑ دیں اس کے بعد کپڑے دھوئیں آپ کا کالر بالکل صاف ہو جائے گا۔

Chalk Ke 5 Heran Kun Fawaid

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Chalk Ke 5 Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chalk Ke 5 Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   16421 Views   |   23 Jul 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

چاک - قیمت معمولی لیکن فوائد بے شمار، برتنوں کی چمک سے لے کر کیڑے مکوڑوں کو بھگانے سمیت 5 اہم فوائد

چاک - قیمت معمولی لیکن فوائد بے شمار، برتنوں کی چمک سے لے کر کیڑے مکوڑوں کو بھگانے سمیت 5 اہم فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چاک - قیمت معمولی لیکن فوائد بے شمار، برتنوں کی چمک سے لے کر کیڑے مکوڑوں کو بھگانے سمیت 5 اہم فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔