انڈے فریج میں رکھنے چاہئیں یا باہر؟ ایسی معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

بعض اَفراد کے ذہنوں میں یہ سوال گردش کرتا رہتا ہے کہ انڈے فریج میں رکھنا بہتر ہے یا پھر فریج سے باہر۔ یہ بات جان کر آپ کو حیرانی ہوگی کہ بیسویں صدی کے آغاز میں امریکہ، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں لوگ فریج میں انڈے نہیں رکھا کرتے تھے۔ آسٹریلیا سے انڈے برطانیہ کو برآمد کئے جاتے تھے لیکن ایک بار انڈوں میں گندگی کے باعث برطانیہ میں بیماری پھیل گئی تھی۔

یہ بات برطانیہ اور امریکہ میں لازمی قرار دے دی گئی کہ انڈوں کو ہر صورت میں دھونا ہوگا تاکہ بیماری سے بچا جاسکے۔ اب انڈوں کو سرف میں دھو کر یا صابن سے چمکا کر استعمال کیا جانے لگا۔

صفائی کے اس عمل سے ایک نقصان یہ ہوا کہ انڈوں کے اوپر موجود قدرتی پرت کو دھونے سے نقصان ہونے لگا اور انڈے خراب ہونے لگے، باہر کے بیکٹیریا کو یہ موقع ملنے لگا کہ وہ انڈے کی حفاظتی پرت کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انڈوں کو خراب کردے۔ اس مشکل صورتحال کو اس طرح حل کیا گیا کہ انڈوں کو فریج میں رکھا جانے لگا اور تب سے اب تک انڈوں کو فریج میں ہی رکھا جاتا ہے۔

اب آپ لوگ اوپر کئے گئے سوال کا جواب جاننا چاہ رہے ہوں گے آیا انڈوں کو فریج میں رکھیں یا نہیں تو اس کا جواب بہت سادہ ہے۔ اگر آپ اپنے لئے انڈے کسی بیکری، دکان،اسٹور مارکیٹ سے خرید کر لائیں ہیں تو انہیں لازماً فریج میں رکھیں۔

اگر انڈے فریج میں موجود ہیں تو پکانے سے اُنہیں چند منٹ قبل نکال کر تو استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اگر زیادہ دیر کے لئے کمرے کے درجہ حرارت پر رکھ دیا جائے تو اس سے انڈوں کے خراب ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے لہٰذا انہیں فریج میں ہی رہنے دیا جائے اور استعمال سے کچھ وقت قبل فریج سے نکالیں۔

اگر آپ اپنے لئے انڈے کسی پولٹری فارم سے خرید کر لائیں ہیں تو آپ چاہیں تو ایسے انڈوں کو کمرے کے درجہ حرارت پر رکھ کر استعمال کرسکتے ہیں۔

Benefits Of Keeping Eggs In The Fridge

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Benefits Of Keeping Eggs In The Fridge and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Benefits Of Keeping Eggs In The Fridge to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   16182 Views   |   18 Apr 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

انڈے فریج میں رکھنے چاہئیں یا باہر؟ ایسی معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

انڈے فریج میں رکھنے چاہئیں یا باہر؟ ایسی معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انڈے فریج میں رکھنے چاہئیں یا باہر؟ ایسی معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔