کھانسی ہو یا نزلہ زکام ۔۔ سردی کا پھل کینو بچوں کے لیے کس طرح مفید ہے؟ ماؤں کیلئے بہترین مشورے

کینو اس موسم کا وہ مزیدار پھل ہے جو بڑے میٹھا پسند کرتے ہیں جبکہ بچوں اور لڑکیوں کو عموماً یہ کھٹا پسند آتا ہے۔ کینو پر کالا نمک چھڑک کر کھانے سے تو جیسے اس کا ذائقہ ہی بدل جاتا ہے۔ ہر عمر کے افراد اسے شوق سے کوتے ہیں لیکن ننھے بچوں یعنی 6 سے 2 سال تک کے بچوں کو مائیں یہ پھل کھلانے سے ڈرتی ہیں کہ کہیں سردی میں انہیں نزلہ زکام نہ ہو جائے، کہیں ان کو بخار یا کاھنسی نہ ہو اور اکثر مائیں تو بس اسی بات سے ڈرتی ہیں کہ کہیں سینہ بند نہ ہو جائے۔ بیشک کینو کو کھانے سے ہاتھ ٹھنڈے ہو جاتے ہیں اور کچھ لوگوں کو زیادہ پیشاب آنے کی شکایت ہوتی ہے مگر ایسا ہر گز نہیں ہے کہ اس پھل کو کھانے سے بچوں کی طبیعت خراب ہوگی۔

کینو فائدے مند کیسے؟

کینو میں وٹامن سی کا سب سے بڑا خزانہ ہے اس کے علاوہ اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے اور وٹامن اے، ای، فائبر، کیلوریز اور کاربوہائیڈریٹس کا بھرپور مجموعہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ٹھنڈے موسم میں کم ہوتی قوتِ مدافعت کو بھی بڑھاتا ہے اور وائرل انفیکشنز سے آپ کی حفاظت کرتا ہے۔

بچوں کے لیے کیا فائدے ہیں؟

٭ نزلہ زکام اور کھانسی:

بچوں کو اس موسم میں نزلہ زکام اور کھانسی کی شکایت بڑوں سے زیادہ ہوتی ہے اور اکثر تو سینہ بند ہونے کی تکلیف بڑھ جاتی ہے ایسے میں کینو کا رس نکال کر اس میں سونٹھ کا پاؤڈر بالکل ایک چٹکی چھڑک کر بچوں کو روزانہ کھلانے سے وائرل انفیکشنز سے بھی بچے محفوظ رہیں گے اور وٹامنز کی کمی بھی نہیں ہوگی۔

٭ قبض:

بچوں میں قبض اور اسہال کا مسئلہ اکثر ہی ہوتا ہے اور اس میں کینو سے بہتر کوئی پھل ثابت نہیں ہوتا۔ جس کی وجہ یہی ہے کہ اس میں وٹامن سی اور اینٹی بائیوٹک اجزات پائے جاتے ہیں جن سے علاج میں آسانی ہوتی ہے۔

٭ کمزوری سے جسم نڈھال:

کچھ بچے تھکے تھکے اور نڈھال رہتے ہیں۔ سردی میں چونکہ سستی بھی ہوتی ہے اس وجہ سے بچوں کی طبیعت میں بہتری کم ہی دیکھنے میں آتی ہے ایسے میں روزانہ ان کو کینو ضرور کھلائیں۔

احتیاط کیا؟

رات کے وقت کوشش کریں کہ اس کو نہ کھلائیں، لیکن دن بھر میں کبھی بھی کھاسکتے ہیں اس کا کوئی نقصان نہیں ہے۔ زیادہ نزلے کی صورت میں 2 سال سے بڑے بچے کو اس کے چھلکوں کی چائے پکا کر پلانا مفید ہے۔

Bachon Ko Keenu Khilayn Ya Nhe

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bachon Ko Keenu Khilayn Ya Nhe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Ko Keenu Khilayn Ya Nhe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2894 Views   |   16 Nov 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کھانسی ہو یا نزلہ زکام ۔۔ سردی کا پھل کینو بچوں کے لیے کس طرح مفید ہے؟ ماؤں کیلئے بہترین مشورے

کھانسی ہو یا نزلہ زکام ۔۔ سردی کا پھل کینو بچوں کے لیے کس طرح مفید ہے؟ ماؤں کیلئے بہترین مشورے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھانسی ہو یا نزلہ زکام ۔۔ سردی کا پھل کینو بچوں کے لیے کس طرح مفید ہے؟ ماؤں کیلئے بہترین مشورے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔