میرے والد جلدی شادی کرنے کے خلاف تھے کیونکہ ۔۔ کاجول کی شادی اجے دیوگن سے کرنے پر ان کے والد کیوں راضی نہیں تھے؟

بالی ووڈ شوبز کی معروف اداکار جوڑی کاجول اور اجے دیوگن نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ان دونوں میاں بیوی نے ایک ساتھ بطور ہیرو ہیروئن بھی کام کیا ہے۔

مداحوں کو اپنے پسندیدہ اداکاروں کی زندگی سے متعلق باتیں جاننے کا شوق ہوتا ہے ویسے ہی اجے اور کاجول کے بارے میں ان کے پرستار ان کی زندگی اور شادی سے متعلق جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔ ایک پرانے انٹرویو میں دونوں فنکاروں نے بطور مہمان مدعو کئے گئے جس میں انہوں نے اپنے رشتے سے قبل پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتایا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کاجول نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ میرے والد 24 برس کی عمر میں میری شادی کرنے کے خلاف تھے، میرے والد چاہتے تھے کہ میں شادی کرنے سے پہلے اپنے کیرئیرپر دھیان دوں۔

اداکارہ کاجول نے اپنی والدہ سے متعلق کہا کہ میری والدہ ہمیشہ سے ہی میری حمایتی رہی ہیں اور اجے دیوگن سے شادی کے معاملے میں بھی میری والدہ نے ساتھ دیا تھا۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے مجھ سے کہا تھا، تم وہی کرو جو تمہارا دل چاہتا ہے اور پھر میں نے اپنی والدہ کے کہنے پر اپنے دل کی ہی سُنی۔

کاجول نے مزید کہا کہ میری والدہ میری سب سے بہترین دوست بھی ہیں، اُنہوں نے مجھے ہمیشہ ہر بات اچھے انداز میں سمجھائی اور میں نے اُن کی بات کو اہمیت بھی دی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ملازمت کی وجہ سے اکثر میری والدہ کے پاس وقت کی کمی ہوتی تھی لیکن اس کے باوجود بھی وہ میرے لیے وقت نکال ہی لیتی تھیں اور مجھے اپنے پاس بیٹھا کر سمجھاتی تھیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کاجول اور اجے دیوگن کی شادی کو اکیس سال ہوچکے ہیں اور یہ بالی ووڈ کی سب سے بہترین جوڑی سمجھی جاتی ہے۔

Walid Jaldi Shadi Ke Khilaf Thay

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Walid Jaldi Shadi Ke Khilaf Thay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Walid Jaldi Shadi Ke Khilaf Thay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   14424 Views   |   28 Oct 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 October 2024)

میرے والد جلدی شادی کرنے کے خلاف تھے کیونکہ ۔۔ کاجول کی شادی اجے دیوگن سے کرنے پر ان کے والد کیوں راضی نہیں تھے؟

میرے والد جلدی شادی کرنے کے خلاف تھے کیونکہ ۔۔ کاجول کی شادی اجے دیوگن سے کرنے پر ان کے والد کیوں راضی نہیں تھے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرے والد جلدی شادی کرنے کے خلاف تھے کیونکہ ۔۔ کاجول کی شادی اجے دیوگن سے کرنے پر ان کے والد کیوں راضی نہیں تھے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔