انجیر ایک ذائقے دار پھل ہے جو بے پناہ طبی فوائد سے بھرپور ہے۔ اس پھل کا ذکر قرآن مجید میں بھی آیا ہے۔
انجیر کو جس طرح چاہیں استعمال میں لا سکتے ہیں چاہیں تو آپ تازہ کھائیں یا خشک کر کے دونوں طرح سے کھانا فائدہ پہنچاتا ہے۔
اس میں موجود پروٹین، معدنی اجزاء شکر، کیلشیم، فاسفورس، وٹامن اے اور سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جبکہ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں۔
ان اجزاء کے پیش نظر انجیر ایک انتہائی مفید غذائی دوا کی حیثیت اختیار کر جاتی ہے۔ اس لیے عام کمزوری اور بخار میں بھی اس کا استعمال اچھے نتائج فراہم کرتا ہے۔
آیئے جانتے ہیں انجیر ہمیں اور کس طرح کے فائدے پہنچاتی ہے۔
نظام ہاضمہ بہتر بنائے
انجیر ہمارا ہاضمہ درست کرتی ہے، خشک انجیر میں غذائی ریشہ زیادہ ہوتا ہے، جو ہاضمے میں مدد دیتا ہے۔
دل کی بیماری کے لیے مفید
خشک انجیر میں موجود پوٹاشیم اور میگنیشیم بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے اور دل کے امراض کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنائے
خشک انجیر کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ اس میں موجود کیلشیم اور فاسفورس ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے، اس کا کثرت سے استعمال ہڈیوں کی کثافت کو بہتر بناسکتا ہے، انجیر دانتوں کو بھی مضبوط بناتی ہے۔
وزن میں کمی
وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد اسے اپنی غذا میں شامل کریں، اس میں موجود فائبر کی وافر مقدار بھوک کے احساس کو کم کرتی ہے، جس سے وزن میں بھی واضح کم آتی ہے۔
بلڈ شوگر کنٹرول
خشک انجیر کا استعمال خون میں شوگر کو قابو میں رکھتا ہے، جبکہ ذیابطیس کے حامل افراد اس کے استعمال سے میٹھے کی طلب کو پور کرسکتے ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kia Aap Injeer Kay Ye Faidy Janty Hein and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kia Aap Injeer Kay Ye Faidy Janty Hein to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.