سونے سے پہلے گٹر کو لازمی ڈھکیں کیونکہ ۔۔ کیا باتھ روم کا گٹر رات کے وقت خطرناک جانوروں کی گزرگاہ بن جاتا ہے

لوگ رات کو سونے سے پہلے عموماً باتھ روم کا دروازہ بند کر کے سوتے ہیں کیونکہ اسے کھلا رکھنا اچھا نہیں سمجھا جاتا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں باتھ روم گھر کی وہ جگہ ہوتی ہے جہاں سب سے زیادہ جراثیم موجود ہوتے ہیں اور یہ جراثیم اس نمی کے سبب ہوتے ہیں جو کہ ان ٹوائلٹ میں ہوتی ہے- جس کی وجہ سے مختلف کیڑے مکوڑے اور جراثیم یہاں خود کو بہت محفوظ تصور کرتے ہیں اور تیزی سے ا‌فزائش بھی کرتے ہیں-

ٹوائلٹ سیٹ جس کی صفائی کا عام طور پر لوگ بہت خیال رکھتے ہیں اس کی گٹر لائن بہت سارے ایسے خطرناک جانوروں کے لیے گھر میں داخلے کا آسان راستہ بھی ثابت ہو سکتی ہے جو کہ گھر والوں کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں-

سانپ

سانپ عام طور پر نم، ٹھنڈی اور تاریک جگہوں پر بسیرا کرنا پسند کرتے ہیں اس کے علاوہ ان کو ایسی جگہیں بھی پسند ہیں جہاں سے وہ آسانی سے غذا حاصل کر سکیں- اس وجہ سے ٹوائلٹ کا گٹر ان کی پسندیدہ جگہ ثابت ہو سکتا ہے- ایسے علاقوں میں جہاں پرسانپ موجود ہوتے ہیں وہاں کی ٹوائلٹ میں اس بات کا خطرہ موجود ہوتا ہے کہ وہاں پر سانپ آسانی سے بسیرا کر لیں اور اس جگہ کو اپنا گھر بنا- ایسے افراد کو ٹوائلٹ سیٹ کو استعمال کرنے سے قبل لازمی طور پر یہ احتیاط کر لینی چاہیے کہ وہاں سانپ تو موجود نہیں ہے-

چوہے

سانپوں کی طرح چوہے بھی وہ مخلوق ہیں جو مستقل طور پر کھانے کی تلاش میں گھومتے رہتے ہیں اور ٹوائلٹ کے گٹر سے ان کو ان کا من پسند کھانا آسانی سے دستیاب ہو جاتا ہے- اس وجہ سے ان گٹروں کے اندر چوہے نہ صرف اپنے گھر بنا لیتے ہیں بلکہ یہاں سے باہر نکل کر بھی کھانا تلاش کرنے لگتے ہیں-چوہوں سے بچنے کے لیے ٹوائلٹ کی سیٹ کو بند رکھنا بہت ضروری ہے۔

مکڑی

مکڑی عام طور پر ٹوائلٹ کے اندر تاریکی اور نمی کے سبب بہ آسانی اپنا گھر بنا لیتی ہیں اور اگر ان کو صاف نہ کیا جائے تو یہ اپنا دائرہ ٹوائلٹ سیٹ کے اندر بھی بنا لیتی ہے- مکڑی اکثر کھانے کی تلاش میں اور کیڑے مکوڑے کھانے کے لیے ٹوائلٹ کے اندر داخل ہو سکتی ہے اس وجہ سے اس کی موجودگی ٹوائلٹ کو استعمال کرنے والوں کو خطرناک ہوسکتی ہے۔

چھپکلی

عام طور پر گھروں میں موجود چھپکلی زہریلی نہیں ہوتی ہے مگر اس کی موجودگی میں ٹوائلٹ سیٹ کو استعمال کرنا ناممکنات میں سے ہوتا ہے- چھپکلی کو ہلاک کرنے کے لیے عام طور پر انڈے کے چھلکے ٹوائلٹ میں لگا دینے سے یہ وہاں پر نہیں آتی ہے لیکن اگر یہ ٹوائلٹ کے گٹر کے اندر گھر بنا لے تو پھر وقتاً فوقتاً نظر آتی رہتی ہے اور اس کو ہلاک کر دینا ہی ضروری ہو جاتا ہے-

ان حشرات سے بچنے کی تدابیر

ظاہری صفائی کے ساتھ پائپ اور گٹر لائن کی صفائی کا بھی انتظام کریں اگر گٹر میں کہیں بھی بلاکیج ہو گی تو اس سے ان حشرات کو ٹوائلٹ میں داخل ہونے میں آسانی ہو سکتی ہے- اگر اس طرح کے حشرات نظر آئيں تو پیسٹ کنٹرول کمپنی سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ وہ ان کا خاتمہ کر سکیں اور ان کا راستہ بند کر سکیں-

Sony Se Pehly Gatar Lazmi Dhakain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sony Se Pehly Gatar Lazmi Dhakain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sony Se Pehly Gatar Lazmi Dhakain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In News  |   0 Comments   |   2340 Views   |   26 Oct 2022
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

سونے سے پہلے گٹر کو لازمی ڈھکیں کیونکہ ۔۔ کیا باتھ روم کا گٹر رات کے وقت خطرناک جانوروں کی گزرگاہ بن جاتا ہے

سونے سے پہلے گٹر کو لازمی ڈھکیں کیونکہ ۔۔ کیا باتھ روم کا گٹر رات کے وقت خطرناک جانوروں کی گزرگاہ بن جاتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سونے سے پہلے گٹر کو لازمی ڈھکیں کیونکہ ۔۔ کیا باتھ روم کا گٹر رات کے وقت خطرناک جانوروں کی گزرگاہ بن جاتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔