فلسطین کے بچوں کا پسندیدہ کھیل اب ایک دوسرے کے جنازے اٹھانا ہے۔۔سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو نے لوگوں کے رونگٹے کھڑے کردئیے

فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور شہری علاقوں پر بمباری اب دنیا کے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے، کشمیری ہوں یا فلسطینی ان کے حقوق نہ اقوامِ متحدہ کو نظر آتے ہیں اور نہ ہی کسی اور عالمی حقوق کے چپمئین ملک کی ہمت ہوتی ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف قرارداد لائے اور اس وحشیانہ بمباری کو روکے۔

کوئی روز نہیں گزرتا کہ جب غزہ کی شہری آبادی پر بمباری نہ کی جائے، جوانوں کے، بچوں کے لاشے اٹھانا اب ان کا معمول ہے لیکن فلسطین کے لوگوں نے اب بھی ہمت نہیں ہاری، اور ان کے حوصلے اب بھی جوان ہیں۔ اب بھی مسجدِ اقصٰی کی حفاظت کے لئے فلسطینی مرد وخواتین ہر لمحہ تیار رہتے ہیں۔ دنیا کی بےحسی اور اسرائیل کے وحشیانہ قبضے کے باوجود کوئی بھی فلسطینی بچہ یا جوان یا بوڑھا ہار ماننے کو تیار نہیں۔

ہمارے آپ کے بچے اپنا فارغ وقت کھیل کود یا موبائل یا انٹرنیٹ پر گیم کھیل کریا فضول ایپس پر اپنی ساری توانائیاں خرچ کر کے خوش ہوتے ہیں، وہ کیا جانیں غزہ یا فلسطین کے بچوں کا دکھ ۔۔۔ اس وقت سوشل میڈیا پرغزہ کے بچوں کی ایک وڈیووائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بچے فارغ وقت میں اپنے گھر سے باہر کھیل رہے ہیں، اور ان کا کھیل یہ ہے کہ ان میں سے ایک بچہ یہ ظاہر کررہا ہے کہ وہ مرچکا ہے اور باقی بچے اس کا جنازہ لے کر جا رہے ہیں۔ غزہ کے بچوں کے لئے یہ ایک نارمل کھیل ہے لیکن اس کھیل نے اہلِ دل افراد کے رونگٹے کھڑے کردئیے ہیں، دل اہلِ فلسطین کے غم سے افسردہ ہوگیا ہے۔ اس نسل کے لئے خوشی بس یہی ہے کہ جس دن ان کے شہر پر بمباری نہ ہو اور ان کا کوئی ساتھی شہید یا زخمی نہ ہو۔

فلسطین میں یا کشمیر میں اب یہ معمول کی بات ہے کہ ہر نماز کے ساتھ وہاں جنازے کی نماز یا 5 نمازوں کے علاوہ ایک نمازِ جنازہ بھی ضرور ہوتی ہے۔ دنیا کے لئے اس تصویر کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی جس میں ایک ماں اپنے تباہ شدہ گھرکے ملبے پر اپنے بچوں کو نہلا رہی ہے، یا وہ تصویر جس میں ماں مسکراتے ہوئے اپنے شہید بیٹے کے جنازے کو کندھا دئیے ہوئے ہے، یا یہ وڈیو جس میں بچے کھیل کھیل میں ایک دوسرے کا جنازہ اٹھا رہے ہیں، یہ تصاویر ہوں یا وڈیوز یہ تمام حقوقِ انسانی کے علمبردار انسانیت کے چیمپئنز کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہیں۔

فلسطینی بچوں کا یہ کھیل بھی امت مسلمہ کی غیرت کو جگانے کے لئے شاید ناکافی ہے۔

Falastine Ke Bachon Ka Khail

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Falastine Ke Bachon Ka Khail and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Falastine Ke Bachon Ka Khail to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In News  |   0 Comments   |   1766 Views   |   06 Oct 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

فلسطین کے بچوں کا پسندیدہ کھیل اب ایک دوسرے کے جنازے اٹھانا ہے۔۔سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو نے لوگوں کے رونگٹے کھڑے کردئیے

فلسطین کے بچوں کا پسندیدہ کھیل اب ایک دوسرے کے جنازے اٹھانا ہے۔۔سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو نے لوگوں کے رونگٹے کھڑے کردئیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فلسطین کے بچوں کا پسندیدہ کھیل اب ایک دوسرے کے جنازے اٹھانا ہے۔۔سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو نے لوگوں کے رونگٹے کھڑے کردئیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔