بڑھاپے میں ماں بن گئیں۔۔ 70 سالہ عورت کے گھر پہلے بچے کی پیدائش کیسے ممکن ہوئی؟

70 Years Old Woman Gives Birth To Her First Child

بھارتی ریاست گجرات کی ستر سالہ خاتون جیون بین رباری نے ماں بن کر نہ صرف اپنے گاؤں، بلکہ دنیا بھر کو چونکا دیا۔ یہ صرف ایک بچے کی پیدائش نہیں تھی بلکہ امید، قربانی اور جدید طبی معجزے کی زندہ تصویر تھی۔

جیون بین اور ان کے شوہر مالداری کی شادی کو تقریباً پینتالیس برس بیت چکے تھے۔ اتنے برسوں میں انہوں نے اولاد کے لیے دعائیں، تمنائیں اور کوششیں کیں، لیکن قسمت نے خاموشی کو ہی ان کا مقدر بنایا۔ آخرکار، جب جسمانی عمر کے ساتھ ساتھ معاشرتی امیدیں بھی دم توڑنے لگیں، تب میڈیکل سائنس نے ایک نیا راستہ کھولا۔

ان کے معالج ڈاکٹر نریش بھانوشالی نے بتایا، سب سے پہلے ان کی بند ہو چکی حیاتیاتی نظام کو دوا کے ذریعے متحرک کیا۔ پھر بچہ دانی کو خاص طریقے سے اس قابل بنایا کہ وہ حمل کو سنبھال سکے۔ اس کے بعد مصنوعی بارآوری کے عمل سے نطفہ تیار کر کے رحم میں منتقل کیا گیا۔

سب سے حیرت انگیز بات یہ تھی کہ پہلی ہی کوشش میں حمل ٹھہر گیا۔ مگر یہ کامیابی آسان نہ تھی۔ ڈاکٹروں نے ہر قدم سوچ سمجھ کر اور مکمل احتیاط کے ساتھ اُٹھایا۔ بلڈ پریشر کی شدت اور بڑھاپے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے آٹھویں مہینے میں آپریشن کے ذریعے بچے کی ولادت ممکن بنائی گئی، تاکہ ماں اور بچے دونوں کو خطرے سے بچایا جا سکے۔

طب کے اصولوں کے مطابق، اس عمر میں عورت کے انڈے ناقابلِ استعمال ہو جاتے ہیں۔ اس لیے اس عمل میں اکثر عطیہ شدہ انڈے استعمال کیے جاتے ہیں۔ کچھ میڈیا رپورٹس نے دعویٰ کیا کہ ان کے اپنے انڈے استعمال ہوئے، مگر یہ سائنسی طور پر ممکن نہیں۔

مزید یہ کہ رحم کی اندرونی جھلی جو عمر کے ساتھ غیر فعال ہو جاتی ہے، اسے ادویات کے ذریعے دوبارہ قابلِ عمل بنایا گیا۔ ڈاکٹر کے مطابق، وہ شروع میں اس عمل کے لیے راضی نہ تھے، مگر جوڑے کی شدید خواہش، جذبات اور دعاؤں نے انہیں سوچ بدلنے پر مجبور کر دیا۔

واضح رہے یہ واقعہ 2021 کا ہے۔

70 Years Old Woman Gives Birth To Her First Child

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 70 Years Old Woman Gives Birth To Her First Child and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 70 Years Old Woman Gives Birth To Her First Child to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1092 Views   |   28 Jul 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 July 2025)

بڑھاپے میں ماں بن گئیں۔۔ 70 سالہ عورت کے گھر پہلے بچے کی پیدائش کیسے ممکن ہوئی؟

بڑھاپے میں ماں بن گئیں۔۔ 70 سالہ عورت کے گھر پہلے بچے کی پیدائش کیسے ممکن ہوئی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بڑھاپے میں ماں بن گئیں۔۔ 70 سالہ عورت کے گھر پہلے بچے کی پیدائش کیسے ممکن ہوئی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts