سبز چائے سے جلد کو ترو تازہ اور خوبصورت کیسے بنایا جا سکتا ہے؟ جانیئے سبز چائے کا استعمال اور اس کے حیران کُن فوائد

کیا آپ مختلف سکن کیئر پروڈکٹس کے استعمال سے تھک چکے ہیں اور پھر بھی جلد کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں؟ اگر ہاں تو آپ کچھ گھریلو علاج ضرور آزمائیں کیونکہ سادہ گھریلو علاج آپ کو جلد کے مسائل سے لڑنے کے ساتھ ساتھ چمکتی ہوئی جلد حاصل کرنے میں بھی مدد دے سکتے ہیں۔
باورچی خانے کے کئی اجزاء مختلف طریقوں سے خوبصورتی میں اضافے کے لئے استعمال کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، اسی ہی طرح چائے (گرین ٹی) کا فیس پیک بھی جلد کے مسائل کے خاتمے اور خوبصورتی میں اضافے کے لئے مشہور ہے۔

بھارتی اداکار کرینہ کپور اور کرشمہ کپور نے بھی حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے سبز چائے (گرین ٹی) کا فیس چہرے پر لگایا ہوا سبز چائے پینے سے کچھ مُتاثر کن صحت کے فوائد حاصل ہوتے ہیں لیکن یہ آپ کی جلد کے لیے بھی بہترین ہے، سبز چائے سے فیس پیک کس طرح تیار کیا جا سکتا ہے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو سبز چائے کے فیس پیک کے استعمال کے مختلف فوائد اور اس کے استعمال کے طریقے سیکھائیں گے۔

جلد پر سبز چائے کے فوائد

• سبز چائے (گرین ٹی) اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو آپ کی جلد کو آزاد ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانے میں مدد دے سکتی ہے یہ آپ کی جلد کو بڑھاپے کے آثار سے بھی بچاتی ہے اور جلد کو جوان رکھنے میں مدد کرتی ہے۔

• سبز چائے کا مساسک بنانے سے جلد ترو تازہ اور محفوظ رہتی ہے اور یہ جلن اور سوزش سے بھی جلد کو محفوظ رکھتی ہے۔

• سبز چائے (گرین ٹی) میں وٹامن اے، سی، کے اور بی کمپلیکس ہوتے ہیں جو آپ کی جلد کو نشونما کرتے ہیں اور اسکن سیلز کو نکھارتے ہیں۔

• اس چائے میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سوزش خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں جو کہ مہاسوں کو روکنے میں بھی مدد کر سکتی ہیں۔

جلد کے لیے گرین ٹی کا استعمال کیسے کریں؟

گرین ٹی کو ہاتھ سے مسل کر باریک کر لیں، اب اس میں خالص عرقِ گلاب شامل کریں اور گاڑھا پیسٹ بنا لیں، اگر آپ چاہیں تو اس میں اپنی پسند کا کوئی بھی اسنشئیل آئل بھی شامل کر سکتے ہیں، اس فیس پیک کو اپنے چہرے پر لگائیں اور اسے مکمل طور پر خشک ہونے دیں پھر اپنے چہرے کو گیلا کر کے مساج کریں اور چہرہ دھو لیں ہفتے میں 2-3 بار آزمائیں اور حیران کن نتائج پائیں۔

Green Tea Beauty Benefits

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Green Tea Beauty Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Green Tea Beauty Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3536 Views   |   09 Sep 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سبز چائے سے جلد کو ترو تازہ اور خوبصورت کیسے بنایا جا سکتا ہے؟ جانیئے سبز چائے کا استعمال اور اس کے حیران کُن فوائد

سبز چائے سے جلد کو ترو تازہ اور خوبصورت کیسے بنایا جا سکتا ہے؟ جانیئے سبز چائے کا استعمال اور اس کے حیران کُن فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سبز چائے سے جلد کو ترو تازہ اور خوبصورت کیسے بنایا جا سکتا ہے؟ جانیئے سبز چائے کا استعمال اور اس کے حیران کُن فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔