بچوں کے امراض اور ان کا آسان گھریلو علاج

بچے سب کو پیارے ہوتے ہیں اور بچے نازک بھی ہوتے ہیں اس لیے ان کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے خاص کر جب موسم میں تبدیلی آتی ہے تو ماں باپ کی ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے- آج ہم بچوں کے حوالے سے کچھ بیماریوں کی بات کریں گے اور ان کا دیسی علاج بھی بتائیں گے۔

بچوں کا بسترپر پیشاب کرنا:
٭اگر بچے کو ایک ہفتے تک دو چھوہارے روزانہ کھلائیں تو بچہ رات کو بستر پر پیشاب نہیں کرے گا۔
٭بچے کو جامن کی گٹھلی کا پاؤڈر بنا کر ایک چھوٹی چمچ پانی کے ساتھ دیں تو بچہ بستر پر پیشاب نہیں کرے گا۔

بچوں کا سوکھا پن اور جسمانی کمزوری:
٭بچے کو دودھ اور سنگترے کا رس دیں اس سے اس کی جسمانی کمزوری ختم ہو جائے گی۔
٭ بچے کو کیلے کھلائیں آلو ابال کر دیں ۔

بچوں کو دست لگنا:
دست یا اسہال کی صورت میں سونٹھ اور سونف کو ہم وزن لے کر سفوف بنا لیں اور ایک کپ پانی میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں جب پانی آدھا رہ جائے تو اسے اتار کر چھان لیں اور ٹھنڈا کر کے کسی صاف بوتل میں رکھ لیں ایک چائے کا چمچ بچے کو پلانے سے دست رک جائیں گے۔

دانت دیر سے نکلنا:
٭اگر بچوں کے دانت دیر سے نکل رہے ہوں تو انہیں ٹماٹر کا رس پلائیں دانت جلدی نکل آئیں گے۔

بچوں کو قبض کی شکایت:
چھوٹے بچوں کو اگر قبض کی شکایت ہو جائے تو انہیں ایک چائے کا چمچ انگور کا رس پلائیں قبض دور ہو جائے گی۔

پیٹ کے کیڑے:
٭بچے کے پیٹ میں کیڑے ہوں تو اسے روزانہ دو اخروٹ کھلائیں پیٹ کے کیڑے مر جائیں گے۔
٭بچے کی مقعد پر ہینگ کو پانی میں گھول کر روئی کے ساتھ لگائیں ۔

بچے کا پیٹ پھولنا:
٭اگر بچے کا پیٹ پھول رہا ہو تو رات کو تھوڑی سی سونف لیکر اسے پانی میں بھگو دیں صبح پانی کو نتھار لیں اور اس پانی کی ایک چمچ بچے کو دودھ میں ملا کردیں۔

بچوں کا نزلہ و زکام :
٭اگر بچوں کو نزلہ و زکام کی شکایت ہو جائے تو انہیں دو چھوہارے یا دو کھجوریں دودھ میں ملا کر ابال لیں اور دودھ بچے کو پلا دیں ۔اینٹی بائیوٹک بچے کو نہ دیں۔
٭ ادرک کا رس اور شہد کو ملا کر بچے کو چٹائیں ۔

بچے کا مٹی کھانا:
٭اکثر بچے مٹی کھانا شروع کر دیتے ہیں ایسے بچوں کو کیلے اور شہد کو ملا کر کھلائیں وہ مٹی کھانا چھوڑ دیں گے۔

بچے کا منہ سے دودھ الٹنا:
٭ اگر بچہ دودھ پینے کے بعد دودھ باہر نکال دے تو اسے ادرک کے رس میں شہد ملا کر چٹا دیں ۔

چھوٹے بچوں کی کھانسی:
٭کھانسی کی صورت میں بچے کو انڈے کی زردی میں شہد ملا کر چٹائیں۔
٭چھوٹی الائچی پیس کر بھی بچے کو اس کا سفوف بنا کر دیں۔
٭ادرک کے رس میں شہد ملا کر بچے کو چٹانے سے کھانسی کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

Bachon Ke Amraz Aur Un Ka Asan Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bachon Ke Amraz Aur Un Ka Asan Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Ke Amraz Aur Un Ka Asan Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8632 Views   |   04 Feb 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 17 September 2024)

بچوں کے امراض اور ان کا آسان گھریلو علاج

بچوں کے امراض اور ان کا آسان گھریلو علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچوں کے امراض اور ان کا آسان گھریلو علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔