4 بہنیں گھر میں قید تھیں ۔۔ 2 سال سے گھر میں قید ان بہنوں کو کیسے بچایا گیا؟ دیکھیے

زندگی ہر کسی کی ایک جیسی نہیں ہوتی ہے، کچھ ایسا ہر ایک کی زندگی میں ہوتا رہتا ہے، جو کہ اسے زندگی میں مگن رکھتا ہے۔

سماجی کارکن صارم برنی اس حوالے سے کافی مشہور ہیں کہ وہ پاکستان بھر میں خواتین اور بچوں کے حقوق اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے متحرک رہتے ہیں۔ ایک ایسا ہی کیس انہوں نے حل کیا جب انہیں اطلاع ملی کہ مبینہ ٹاؤن کے ایک گھر میں 3 بہنیں 2 سال سے قید تھیں۔

صارم برنی بتاتے ہیں کہ چند دن قبل تین بہنوں کے بھائی اور اس کی شادی شدہ بہن نے ہم سے رابطہ کیا اور انہی کی تین ایسی بہنوں کی مدد کرنے کی اپیل کی جو کہ دو سال سے گھر میں قید تھیں

دراصل یہ تینوں بہنوں کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا، البتہ چوتھی بہن جن کی شادی ہو چکی ہے، وہ بالکل ٹھیک ہیں اور انہی کے ساتھ رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔ چوتھی بہن بھی تینوں بہنوں کی قید میں تھی، بہر حال صارم برنی کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ گھر کو کھولا اور پھر ان تین بہنوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

صارم برنی بتاتے ہیں کہ تینوں بہنیں بھائی سے کھانے پینے کی چیزیں منگواتی تھیں، مگر پھر بھائی پر بھی شک ہو گیا کہ یہ ہمارا بُرا چاہتا ہے، اس طرح بھائی سے بھی چیزیں لینا بند کر دیں، ساتھ ہی محلے والوں اور پڑوسیوں کی مدد سے بھی انکار کرتیں۔

تینوں بہنوں کو شک تھا کہ کہیں ہمیں نقصان پہنچانے کے لیے اور جادو تونے کی غرض سے ہمیں کھانا دیا جا رہا ہے، صارم برنی بتاتے ہیں کہ اگر ہم ان خواتین کی مدد نہیں کرتے تو ان کے پاس کھانے پینے کی بھی اشیاء ختم ہو گئی تھیں، یعنی کھانے پینے کے لیے بھی کچھ نہیں تھا۔

صارم برنی کی جانب سے نہ صرف ان خواتین کی مدد کی جا رہی ہے، بلکہ ان کے بھائی اور شادی شدہ بہن سے بھی تعاون کیا جا رہا ہے۔

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   3250 Views   |   30 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about 4 بہنیں گھر میں قید تھیں ۔۔ 2 سال سے گھر میں قید ان بہنوں کو کیسے بچایا گیا؟ دیکھیے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (4 بہنیں گھر میں قید تھیں ۔۔ 2 سال سے گھر میں قید ان بہنوں کو کیسے بچایا گیا؟ دیکھیے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.