سوفٹ ڈرنک سب ہی گھروں میں شوق سے پی جاتی ہے۔ اب تو مہمان نوازی کا آسان سا نسخہ ہے ، کولڈ ڈرنک منگائیں اور مہمانوں کو پیش کردیں، ہر دعوت، ہر شادی، ہرتقریب میں یہ مینو کا لازمی جزو ہوتی ہے۔ بچوں اور بڑوں دونوں میں پسند کی جاتی ہے۔ اس وقت دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں ان سوفٹ درنکس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق دنیا بھر میں دو ارب سے زائد سافٹ ڈرنکس فروخت ہوتی ہیں۔
یہاں ہم آپ کو سوفٹ ڈرنک خاص کر کالی والی سوفٹ درنک جو دنیا میں سب سے زیادہ مشہور ہے اور سب سے زیادہ پی جاتی ہے۔ بچوں اور نوجوانوں کی پسندیدہ یہ کالی سوفٹ ڈرنک آپ کے روزمرہ کے ایسے مسائل بھی حل کرنے میں کام آتی ہے جن کو حل کرنا بظاہر مشکل لگتا ہے۔
اگر چیونگم چپک جائے:
بالوں یا کپڑوں پر اگر چیونگم چپک جائے توبڑی مشکل سے نکلتی ہے ، بال تو اکثر کاٹنا ہی پڑجاتے ہیں، اسی لئے ہم اس مشکل کا بڑا آسان حل لائے ہیں اگر بالوں میں چیونگم چپک جائے تو اس پر تھوڑی سی یہ کالی ڈرنک ڈال کر دیکھیں، تھوڑی دیر کی کوشش سے ہی چیونگم بالوں کو بغیر نقصان پہنچائے اتر جائے گی۔
بالوں کو بلیچ کرنا ہو:
یہ کالی ڈرنک کیونکہ رنگ کاٹ دیتی ہے تو اگر اس سے آپ بال دھو لیں تو یہ آپ کے بالوں کا قدرتی رنگ کاٹ دے گی اوربلیچ والا کلر نکل آئے گا۔ اس میں موجود فاسفورک ایسڈ بالوں کو مضبوط بنا کر بالوں کو گھنا بھی کرتا ہے۔
کیڑوں کے کاٹے کا علاج:
اگر کسی بھی کیڑے کے خاٹنے سے جلد پر سرخ نشان پڑ گئے ہیں اور درد اور اذیت کا باعث بن رہے ہیں تو تھوڑی سی روئی یا کسی کپڑے میں کوکا کولا بھگو کر اس نشان پر لگائیں، تکلیف بھی رفع ہوگی اور ٹھنڈک پڑ جائے گی۔
گندا باتھ روم چمکائیں:
کچھ لوگوں کے ہاں کموڈ یا ڈبلیوسی میں نشانات ہوتے ہیں جو کسی طرح صاف نہیں ہوتے۔ اس کے لئے بھی آسان حل ہے کہ اس کالی ڈرنک میں موجود فاسفورک ایسڈ ان نشانات کا بھی آسانی سے خاتمہ کر دیتا ہے۔ اس کے لئے متاثرہ حصے میں یہ ڈرنک ڈال کر کچھ گھنٹوں کے لئے چھوڑدیں پھر برش سے صاف کریں نشان فوراً صاف ہو جائیں گے۔
کچن میں جمی میل اور چکنائی کا صفایا:
آپکے کچن میں سنک میں چولہوں ہر یا ٹائلز پر چکنائی جم جاتی ہے، جس کی صفائی بہت مشکل کام ہوتا ہے ایسے میں آپ اس کالی ڈرنک کو کسی بھی چکنائی پر ڈال کر چھوڑ دیں کچھ دیر بعد اس کو کسی بھی کپڑے یا برتن مانجھنے کے تار سے ذرا سا رگڑیں گے تو اس کی ساری گندگی اور میل صاف ہوجائے گی اور آپ کا کچن چمک اٹھے گا۔
جیولری کالی ہوگئی ہے تو ۔۔:
اگر اپ کی جیولری کی چمک ماند پڑ گئی ہے یا کالی ہو گئی ہے تو اس کو تھوڑی دیر اس سوفٹ ڈرنک میں بھگوئیں، جیولری بالکل نئی ہو جائے گی۔ اسی طرح اگر آپ کے پاس سکے ہیں تو ان کو بھی چمکانے کے لئے یہ ٹپ آزما سکتے ہیں۔
کسی جگہ زنگ لگ جائے تو ۔۔۔:
اس ڈرنک کے استعمال سے زنگ کا بھی خاتمہ بڑی آسانی سے خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ کسی بھی جگہ زنگ لگ جائے تو اس جگہ یہ ڈرنک ڈال کر اس کو برتن مانجھنے والے اسکرب سے رگڑ لیں زنگ صاف ہو جائے گا۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Soft Drink Other Uses and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Soft Drink Other Uses to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.