خواتین کی بڑی مشکل آسان۔۔۔۔ اگر آپ کا بھی چہرہ مہنگے فیس واش سے دھونے کے بعد فریش نہیں ہوتا تو چقندر کا فیس واش بتائے گئے طریقے سے اب گھر میں بنائیں اور چہرہ چمکائیں وہ بھی صرف 3 منٹ میں

خُوبصورتی سب کو اچھی لگتی ہے اور ایسا نہیں ہے کہ مہنگی کریمیں اور دوائیں آپ کو حسین بناتی ہیں۔ انسان خوبصورتی اور حسین وہی ہوتا ہے جو تمام تر سبزیاں اور پھل کھائے اور ان کا استعمال اپنی غذا میں رکھے کیونکہ غذا کا متوازن ہونا بہت ضروری ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات مہنگے فیس واش سے چہرہ دھو بھی لیں تو وہ صاف ستھرا نہیں لگتا اور نہ تازگی آتی ہے اور پھر سردیوں میں تو ویسے بھی موسمی اثرات کی وجہ سے جلد خراب ہوجاتی ہے اس لئے آپ خود کو فریش رکھنا چاہتی ہیں تو صرف آدھے چُقندر کو استعمال کرنے کا یہ زبردست طریقہ جانیں اور بنائیں ایسا فیس واش جو آپ کے فیس کو کرے فریش اور بنائے آپ کی جلد کو نرم و ملائم۔

فیس واش بنانے کا طریقہ:

آدھا چُقندر دھو کر اس کو چھلکوں سمیت کاٹ لیں۔
٭ پھر ایک کپ پانی کو اچھی طرح اُبالیں اور جوش آنے پر اس میں یہ چُقندر ڈال کر 3 منٹ تک پکائیں۔
٭ پھر اس میں ایک چمچ گُلاب کا عرق، ایک چمچ ملتانی مٹی اور ایک چمچ دودھ ڈال کر مکس کرلیں اور اس کو ایک بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں۔

لگانے کا طریقہ:

جب بھی چہرہ دھوئیں اسی فیس واش سے دھوئیں اور لگانے کے بعد 3 منٹ تک لگا رہنے دیں تاکہ جلد کے اندر چُقندر جذب ہو جائے اور آپ کو جلد ہی اچھا رزلٹ مل سکے۔

فائدہ کیوں؟

چُقندر میں وٹامن سی، اے اور بی، فولیٹ، پوٹاشئیم اور فائبرز پائے جاتے ہیں جو اس کو رنگ نکھارنے اور چہرے پر گلو لانے کے لئے مدد دیتے ہیں۔

Betroot Face Wash

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Betroot Face Wash and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Betroot Face Wash to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   12917 Views   |   16 Dec 2020
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

خواتین کی بڑی مشکل آسان۔۔۔۔ اگر آپ کا بھی چہرہ مہنگے فیس واش سے دھونے کے بعد فریش نہیں ہوتا تو چقندر کا فیس واش بتائے گئے طریقے سے اب گھر میں بنائیں اور چہرہ چمکائیں وہ بھی صرف 3 منٹ میں

خواتین کی بڑی مشکل آسان۔۔۔۔ اگر آپ کا بھی چہرہ مہنگے فیس واش سے دھونے کے بعد فریش نہیں ہوتا تو چقندر کا فیس واش بتائے گئے طریقے سے اب گھر میں بنائیں اور چہرہ چمکائیں وہ بھی صرف 3 منٹ میں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خواتین کی بڑی مشکل آسان۔۔۔۔ اگر آپ کا بھی چہرہ مہنگے فیس واش سے دھونے کے بعد فریش نہیں ہوتا تو چقندر کا فیس واش بتائے گئے طریقے سے اب گھر میں بنائیں اور چہرہ چمکائیں وہ بھی صرف 3 منٹ میں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔