ایمان علی کی والدہ حمیرا عابد علی انتقال کر گئیں.. نماز جنازہ کب ہوگی؟

Abid Ali Wife Humaira Abid Passes Away

معروف ماڈل اور اداکارہ ایمان علی کی والدہ حمیرا عابد علی خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے ایمان علی کی بہن رحما علی نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔ رحما نے لکھا، ’آج صبح میری امی اس دنیا سے رخصت ہوگئیں، براہِ کرم ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔‘ایمان علی نے بتایا کہ ان کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج مغرب کی نماز کے بعد ڈیفنس فیز فائیو کی جامع مسجد سوئی گیس سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔شوبز سے وابستہ شخصیات اور مداح ایمان علی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ حمیرا عابد علی خود بھی ایک نامور اداکارہ تھیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے سنہری دور سے کیا، جہاں ان کی ملاقات عابد علی سے ہوئی اور دونوں نے پسند کی شادی کی۔اپنی بیٹیوں کی پیدائش کے بعد حمیرا نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور ان کی پرورش پر توجہ دی۔

بعد میں عابد علی نے رابعہ نعمان سے دوسری شادی کرلی۔ حمیرا عابد علی نے پھر اداکاری کی دنیا میں واپسی کی اور متعدد ڈراموں اور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

Abid Ali Wife Humaira Abid Passes Away

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Abid Ali Wife Humaira Abid Passes Away and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Abid Ali Wife Humaira Abid Passes Away to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   7538 Views   |   03 May 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 May 2025)

ایمان علی کی والدہ حمیرا عابد علی انتقال کر گئیں.. نماز جنازہ کب ہوگی؟

ایمان علی کی والدہ حمیرا عابد علی انتقال کر گئیں.. نماز جنازہ کب ہوگی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایمان علی کی والدہ حمیرا عابد علی انتقال کر گئیں.. نماز جنازہ کب ہوگی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔