ہائپرٹینشن کا مرض ۔۔ مہنگی دوائیں بھی اثر نہیں کر رہیں؟ جانیں 5 آسان ٹپس جو کریں اس کو کنٹرول اور دے زبردست فائدہ

ہائپر ٹینشن دراصل ٹینشن کی وجہ سے تو ہوتا ہے مگر یہ بلڈ پریشر کا دوسرا نام بھی ہے کیونکہ اس میں ذہنی یا جسمانی دباؤ کی وجہ سے خون کی شریانوں پر اتنا دباو زور بڑھ جاتا ہے کہ اس کی ترسیل نارمل طریقے سے نہیں ہو پاتی، یا تو بہت زیادہ جلدی یا پھر دیر سے، معتدل طریقے سے خون کا بہاؤ ہمارے جسم میں خصوصاً دل اور دماغ کی جانب نہیں ہو پاتا جوکہ ہائی بلڈ پریشر کی وجہ بنتا ہے۔
یہی وجہ ہے ہائپرٹینشن کے اثرات فالج، ذہنی توازن کی خرابی، بھولنے کی عادات، ہارمونز میں بگاڑ پیدا کرنے کی بڑی وجہ ہے ۔ اس مرض سے بچنا چاہتے ہیں تو مہینگے میں ایک مرتبہ اپنے ڈاکٹر سے ضرور چیک اپ کروائیں ساتھ ہی 5 ایسے بھی آزمائیں جو دوائیوں کے ساتھ آپ کو جلد ہی اس بیماری سے بچنے میں مدد دے سکیں۔

5 ٹپس:

• ہلکا کھانا:
کھانا پیٹ بھر کر کھائیں، دن میں تین مرتبہ کھائیں، ناشتہ، دن کا کھانا اور رات کا کھانا ترک نہ کریں، بس احتیاط کریں کھانے میں کہ چربی والے کھانوں کو کم سے کم کھائیں اور تلے ہوئی کھانوں سے پرہیز کریں۔ ہرے پتوں کی سبزیوں کے وٹامنز اور لو کیلوریز کا استعمال کھانوں میں رکھیں۔

• چائے:
چائے اور دیگر مشروبات کا استعمال کریں لیکن کم چینی کے ساتھ۔ چائے میں چینی کم پیئیں، پھلوں کے مشروبات کو بھی چینی کے بغیر یا کم چینی کے ساتھ پیئیں کیونکہ پھلوں میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں اور جب ان کے ساتھ چینی کا اضافہ کر دیا جائے تو خون میں انسولین بڑھنے کا بھی خدشہ ہوتا ہے اور یوں شریانوں پر دباؤ زیادہ پڑتا ہے۔

• چلنے کو عادت بنائیں:
دن میں آدھا گھنٹہ یا ایک گھنٹہ مسلسل چلیں پھریں، جسم کو فعال بنائیں کیونکہ اس سے آپ کے سیشیز گلینڈز جوکہ پسینہ لانے کا کام کرتے ہیں وہ بھی متحرک ہوں گے اور جسم میں حرارت بھی پیدا ہوگی ، جوکہ دل کی صحت کے لئے بھی بہتر ہے اور بلڈ کو باآسانی پورے جسم میں ترسیل کرنے کا سبب بنتا ہے۔ وہ شریانیں جو بلاک ہوجاتی ہیں ان کو بھی واکنگ کے ذریعے کھلنے میں مدد ملتی ہے۔

• نمک:
جسم میں سوڈیم کی مقدار کا بڑھنا بلڈ پریشر کے بڑھنے کا سبب بنتا ہے۔ اس لئے کھانوں میں نمک کم سے کم یا پھیکا کھانا کھائیں اس کی وجہ یہ ہے کہ نمک میں جو انزائمز پائے جاتے ہیں وہ ہضم کرنے میں بھی دیر لگتی ہے اور یوں خون میں شامل اجزاء ان انزائمز کو جذب نہیں کر پاتے اس لئے تیز نمک کھانے سے گریز کریں۔

• وزن کم کریں:
وزن کو بڑھنے نہ دیں کیونکہ اس کے بڑھنے سے جسم میں چربی زیادہ بڑھنے لگتی ہے اور یوں خون کی شریانیں بھی چربی کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہوتی ہیں، اس لئے ڈائٹ کا خاص خیال رکھیں۔ صبح نہارمنہ آدھا گھنٹہ بھاگ دوڑ کرنا سب سے بہتر طریقہ ہے بلڈ پریشر یا ہائیپرٹینسن سے بچنے کا۔

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   15630 Views   |   12 May 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ہائپرٹینشن کا مرض ۔۔ مہنگی دوائیں بھی اثر نہیں کر رہیں؟ جانیں 5 آسان ٹپس جو کریں اس کو کنٹرول اور دے زبردست فائدہ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ہائپرٹینشن کا مرض ۔۔ مہنگی دوائیں بھی اثر نہیں کر رہیں؟ جانیں 5 آسان ٹپس جو کریں اس کو کنٹرول اور دے زبردست فائدہ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.