خون پتلا کردیتا ہے اور حمل میں بھی۔۔ اگر ہر کھانے میں ہلدی ڈالتے ہیں تو ایک بار یہ بھی پڑھ لیں

ہلدی ایک خوش رنگ مصالحہ ہے جو کھانوں میں رنگت بڑھانے کے علاوہ اپنے اینٹی بیکٹریل خواص کی وجہ سے انفیکشنز وغیرہ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی کو چوٹ لگ جائے تو اسے دودھ میں چٹکی بھر ہلدی ملا کر پلاتے ہیں تاکہ درد اور چوٹ سے جراثیم کا خاتمہ ہو۔ البتہ آج ہم آپ کو ہلدی کے کچھ ایسے نقصانات بتا رہے ہیں جو زیادہ مقدار کھانے کے نتیجے میں سامنے آسکتے ہیں۔

معدے کے مسائل

کچھ لوگوں کو ہلدی ہضم نہیں ہوتی اور معدے کی تکلیف جن میں بشمول بدہضمی، اپھارہ، یا گیس وغیرہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

الرجک رد عمل

کچھ لوگوں کو ہلدی سے الرجی ہو سکتی ہے اور وہ جلد پر خارش، یا سانس لینے میں دشواری بھی محسوس کرتے ہیں۔ اس کے لئے ہلدی کو خاص طور پر جلد کے کسی حصے پر لگانے سے پہلے تھوڑا سا لگا کر ٹئسٹ کرلیں۔

خون کو پتلا کرنا

ہلدی میں خون کو پتلا کرنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کچھ لوگوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہیں لیکن ان لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث ہیں جو پہلے سے خون پتلا کرنے والی دوائیں استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ کوئی دوائیں لے رہے ہیں یا آپ کو خون جمنے کی خرابی ہے تو ہلدی کے استعمال سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔

دواؤں کے ساتھ ردعمل

ہلدی بعض دواؤں کے ساتھ خطرناک ردعمل پیدا کرتی ہے۔ بشمول اینٹی پلیٹلیٹ دوائیں، اینٹی کوگولینٹ، اور ایسی ادویات جو جگر پر اثر انداز ہوتی ہیں انھیں کھانے کے ساتھ ہلدی کا استعمال کرنے سے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرلیں۔

مثانہ

پتھری یا کسی اور تکلیف کی صورت میں اگر جسم سے مثانہ نکال دیا جائے تو ایسی صورت میں ہلدی کا استعمال جلن اور دیگر تکلیف کی وجہ بن سکتا ہے۔

حمل اور دودھ پلانے والی مائیں

حمل اور دودھ پلانے کے دوران ہلدی کے استعمال کی حفاظت پر محدود تحقیق کافی محدود ہے۔ اگرچہ برصغیر میں نئی ماں بننے والی عورتوں کو ہلدی کا استعال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے لیکن ماہرین اس کے استعمال میں احتیاط کا مشورہ دیتے ہیں۔

آئرن جذب

کرکومین خوراک سے آئرن کے جذب کو روک سکتا ہے۔ اگر آپ کو آئرن کی کمی یا انیمیا کی بیماری ہے تو ہلدی کی زیادہ مقدار سے گریز کرنا بہتر ہے۔

Side Effects Of Eating Too Much Haldi

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Side Effects Of Eating Too Much Haldi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Side Effects Of Eating Too Much Haldi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1490 Views   |   21 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 November 2024)

خون پتلا کردیتا ہے اور حمل میں بھی۔۔ اگر ہر کھانے میں ہلدی ڈالتے ہیں تو ایک بار یہ بھی پڑھ لیں

خون پتلا کردیتا ہے اور حمل میں بھی۔۔ اگر ہر کھانے میں ہلدی ڈالتے ہیں تو ایک بار یہ بھی پڑھ لیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خون پتلا کردیتا ہے اور حمل میں بھی۔۔ اگر ہر کھانے میں ہلدی ڈالتے ہیں تو ایک بار یہ بھی پڑھ لیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔