سلمان خان بچپن کی محبت ہیں۔۔ ماں کے انتقال پر بھی نہیں روئی! حنا آفریدی نجی زندگی سے متعلق حقائق بیان کرتے ہوئے

"بچپن سے میری محبت سلمان خان ہیں۔ اگر آپ مجھ سے یہ سوال ایک سال پہلے پوچھتے تو میرا جواب ہوتا کہ سلمان خان کنوارے ہیں کیونکہ میں نے شادی نہیں کی۔ مگر اب میں سمجھدار ہوگئی ہوں، اور مجھ میں عقل آگئی ہے۔ جب سلمان خان کی فلم یا کوئی گانا سنتی ہوں تو وہی احساس ہوتا ہے، وہ میری بچپن کی محبت ہیں، اور میں نے شادی کا فیصلہ اس لیے ترک کیا کیونکہ وہ نہیں کریں گے۔" حنا آفریدی نے مزاحیہ شو میں کھل کر بات کی۔

اداکارہ حنا آفریدی نے ایک نجی چینل کے مزاحیہ شو میں اپنی زندگی کے دلچسپ پہلوؤں کا کھل کر اظہار کیا، جہاں انہوں نے اپنی خوبصورتی اور سلمان خان سے دل کی گہرائیوں میں چھپی محبت کے بارے میں گفتگو کی۔ میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ اگر سلمان خان کی طرف سے شادی کی پیشکش ہو تو کیا جواب دیں گی؟ تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا، "یہ ایک مشکل سوال ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ میں اب حقیقت پسند ہوچکی ہوں۔"

شو کے دوران جب حنا آفریدی سے ان کی خوبصورتی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، "روز آئینہ دیکھتی ہوں، اور وہ بتاتا ہے کہ میں خوبصورت ہوں۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ دادی کی نصیحت ہمیشہ یاد رہتی ہے کہ خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اللہ پاک سے اچھی سیرت کی بھی دعا مانگنی چاہیے۔

حنا کا مزید کہنا تھا کہ وہ زندگی میں کبھی نہیں روئیں، یہاں تک کہ جب رواں برس مئی میں ان کی والدہ کا انتقال ہوا، تب بھی ان کے آنسو نہیں نکلے۔

حنا نے ہلکے پھلکے انداز میں مذاق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ملتان میں پیدا ہوئیں کیونکہ انہوں نے سوچا کہ پورا حسن پشاور میں پیدا ہو رہا ہے، اس لیے کچھ خوبصورتی ملتان کے حصے میں بھی آنی چاہیے۔ ان کے مذاق اور سنجیدگی کے امتزاج نے شو کو ایک دلکش انداز دیا۔

انہوں نے اپنے بچپن کے خوابوں کے بارے میں بھی بتایا، جس میں وہ پاک فوج کا حصہ بننا چاہتی تھیں۔ حنا نے آرمی میں جانے کے لیے متعدد ٹیسٹ دیے، مگر بدقسمتی سے سب میں ناکام رہیں۔ تاہم، یہ ناکامی انہیں زندگی میں آگے بڑھنے سے روک نہ سکی اور انہوں نے ماڈلنگ اور اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ حنا نے اعتراف کیا کہ ماڈلنگ کے مقابلے میں اداکاری زیادہ مشکل ہوتی ہے کیونکہ اس میں خود کو مکمل طور پر کردار میں ڈھالنا پڑتا ہے، جبکہ ماڈلنگ میں صرف خوبصورتی اور انداز کو نمایاں کرنا ہوتا ہے۔

جب محبت کے بارے میں سوال کیا گیا تو حنا نے کہا کہ "یہ نہیں کہ مجھے کبھی محبت نہیں ہوئی، لیکن فی الحال میرے پاس محبت کے لیے وقت نہیں ہے۔" انہوں نے یہ بھی مانا کہ بچپن سے ان کا کرش سلمان خان ہیں اور وہ ہمیشہ سے ان پر فدا رہی ہیں۔ انہوں نے سلمان خان کو اپنی بچپن کی محبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب وہ سوچتی تھیں کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ ان سے شادی کریں گی، مگر اب وہ حقیقت پسند ہو گئی ہیں اور جان چکی ہیں کہ یہ ممکن نہیں۔

سلمان خان کی محبت میں گِھری حنا کی معصومانہ گفتگو اور مزاحیہ انداز نے ناظرین کے دل جیت لیے۔ ان کی باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اب زیادہ حقیقت پسند اور سمجھدار ہوگئی ہیں، مگر ان کے دل میں سلمان خان کے لیے بچپن کی محبت آج بھی تازہ ہے۔

Hina Afridi Interview About Personal Life

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hina Afridi Interview About Personal Life and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hina Afridi Interview About Personal Life to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   828 Views   |   25 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

سلمان خان بچپن کی محبت ہیں۔۔ ماں کے انتقال پر بھی نہیں روئی! حنا آفریدی نجی زندگی سے متعلق حقائق بیان کرتے ہوئے

سلمان خان بچپن کی محبت ہیں۔۔ ماں کے انتقال پر بھی نہیں روئی! حنا آفریدی نجی زندگی سے متعلق حقائق بیان کرتے ہوئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سلمان خان بچپن کی محبت ہیں۔۔ ماں کے انتقال پر بھی نہیں روئی! حنا آفریدی نجی زندگی سے متعلق حقائق بیان کرتے ہوئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔