کہیں آپ کو بھی تو دل کا دورہ پڑنے نہیں والا ہے؟ جانیں ہاتھ کی ہتھیلی میں اس کا پوشیدہ راز

ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی انسان کو دل کا دورہ پڑنے، اسٹروک ہونے یا کم عمر میں انتقال کر جانے کے بارے میں معلومات انسان کی ہتھیلی میں پوشیدہ ہوتی ہے۔ یہ تحقیق لینسٹ میں شائع کی گئی ہے۔ اس تحقیق کے لئے 14 ممالک میں 140 ہزار افراد پر ٹیسٹ کئے گئے۔

اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے، اسٹروک ہونے یا کم عمری میں انتقال کر جانے کے امکانات جاننے کے لئے بلڈ پریشر سے بہتر ہاتھ کی گرفت ہے۔ بین الاقوامی ریسرچ ٹیم کے مطابق صحت سے متعلق جاننے کے لئے ہاتھ کی گرفت ایک سادہ اور سستا طریقہ ہے۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھ کی گرفت اور دل کے عارضے کا تعلق واضح نہیں ہے اور اس بارے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ ہاتھ کی گرفت بھی کمزور پڑ جاتی ہے۔ لیکن جن کی گرفت زیادہ تیزی سے کمزور پڑتی ہے ان کی صحت کو خطرہ ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق 20 سال کی خواتین کے ہاتھ کی گرفت سے 75 پاؤنڈز کا وزن پڑتا ہے جبکہ یہ وزن 70 سال میں 53 پاؤنڈز رہ جاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں 20 سالہ مرد 119 پاؤنڈز کا وزن ڈال سکتے ہیں جبکہ 70 سال میں یہ 85 پاؤنڈز رہ جاتا ہے۔

14 ممالک میں کی جانے والی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ گرفت کے زور میں 11 پاؤنڈز کی کمی ہونے پر جلد انتقال ہونے کے امکانات 16 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔ اسی طرح جان لیوا دل کا دورہ پڑنے کے امکانات 17 فیصد اور اسٹروک ہونے کے امکانات 9 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2676 Views   |   06 Sep 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کہیں آپ کو بھی تو دل کا دورہ پڑنے نہیں والا ہے؟ جانیں ہاتھ کی ہتھیلی میں اس کا پوشیدہ راز and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کہیں آپ کو بھی تو دل کا دورہ پڑنے نہیں والا ہے؟ جانیں ہاتھ کی ہتھیلی میں اس کا پوشیدہ راز) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.