Common Foods Causing Food Poisoning

فوڈ پوائزننگ کا خطرہ بڑھانے والی غذائیں اور احتیاطی تدابیر

فوڈ پوائزننگ یا قے اور اسہال اکثر ناقص غذا کے استعمال کے نتیجے میں لوگوں کو شکار بناتے ہیں مگر ایسی کونسی غذائیں ہوتی ہیں جن کا استعمال یہ خطرہ بڑھاتا ہے؟ درحقیقت یہ زندگی کے لیے خطرہ بن جانے والا مرض ہے جس سے بچنا بہت آسان ہوتا ہے یعنی محفوظ غذا کا انتخاب۔ کونسی غذا کھانے کے لیے نقصان دہ ہے اس کا تعین کافی مشکل ہوتا ہے تاہم ماہرین طب نے اس حوالے سے کچھ چیزوں کا انتخاب کیا ہے جنھیں کھانے سے پہلے چند ضروری احتیاطی تدابیر کو اختیار کرلیں۔ یہ غذائیں اور احتیاطی تدابیر ڈان نے اپنی ایک معلوماتی رپورٹ میں شائع کی ہیں جنہیں ہم یہاں اپنے قارئین کے لیے پیش کر رہے ہیں-

سبز پتوں والی سبزیاں:

جی ہاں پالک، ساگ اور دیگر سبزیاں فوڈ پوائزننگ کا باعث بن سکتی ہیں، جس کی وجہ کسی چیز سے آلودہ ہونا، گندے پانی میں اگنا یا فروخت کرنے والے کے بغیر دھلے ہاتھ اس میں جراثیم پیدا کرسکتے ہیں، ان سبزیوں کو استعمال کرنے سے پہلے انہیں اچھی طرح دھوئیں، انہیں کاٹنے اور پکانے سے پہلے ہاتھ دھوئیں اور ان کے لیے الگ کٹنگ بورڈ استعمال کریں۔
انڈے:

دنیا بھر میں ناشتے کے لیے پسند کیے جانے والے انڈے بھی فوڈ پوائزننگ کا باعث بن سکتے ہیں جس کی وجہ ان میں پائے جانے والے Salmonella بیکٹریا ہیں، تو اس ٹھیک طرح سے پکانا ہی بیماری سے بچنے کی کنجی ہے، ایسی چیزیں کھانے سے بچیں جن میں کچے انڈوں کا استعمال ہوا ہو یا بہت کم استعمال کریں۔
گوشت:

چکن ہو یا گائے کا گوشت دونوں اس مرض کا خطرہ بڑھاتے ہیں جس کی وجہ ان میں ای کولی وائرس پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، صحیح طرح نہ پکا ہوا گوشت اس وائرس سے آلودہ ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں ہیضے یا دیگر مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے تو گوشت کو صحیح طرح بھون کر ہی کھائیں، جبکہ جہاں بھی اسے کاٹیں وہ جگہ اچھی طرح دھوئیں۔
آلو:

اچھی طرح پکا ہوا آلو مرض کا باعث نہیں بنتا، تاہم کسی حد تک کچے آلو اس مرض کا خطرہ بڑھاتے ہیں، جس کی وجہ ان میں دیگر غذاﺅں عام طور پر گوشت سے جراثیموں کی منتقلی ہوتی ہے۔
پنیر:

پنیر پاکستان میں گھروں میں زیادہ استعمال تو نہیں ہوتا تاہم اگر اسے کھایا جائے تو یاد رکھیں کہ اس کا بیکٹریا سے آلودہ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، خاص طور پر حاملہ خواتین کو اسے کھانے سے گریز کرنا چاہئے۔
آئس کریم:

یہ تو سب کی پسندیدہ ہوتی ہے مگر یہ بھی فوڈ پوائزننگ کا باعث بن سکتی ہے جس کی وجہ اس کی فیکٹریوں سے دکانوں میں غیرمحفوظ منتقلی بن سکتی ہے جبکہ گھر میں کچے انڈے سے اسے بنانے کی صورت میں بھی یہ خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ٹماٹر:

ٹماٹر عام طور پر خطرناک نہیں ہوتے مگر گرمیوں کے دوران یہ مسائل کا باعث بن سکتے ہیں، تو انہیں استعمال کرنے کے لیے پہلے ہاتھوں کو بیس سیکنڈ تک گرم پانی اور صابن سے دھوئیں اور پھر ٹماٹر کو اچھی طرح دھو کر استعمال کریں۔
کچا دودھ:

کچے دودھ میں بیکٹریا موجود ہوتے ہیں جو پیٹ کے لیے تباہ کن ثابت ہوتے ہیں، تو دودھ کو پینے سے قبل اسے اچھی طرح ابال لیں تاکہ اس میں موجود ای کولی اور دیگر بیکٹریا کا خاتمہ ہوجائے۔

Food poisoning is frequent health issue which is caused due to consumption of low quality or defective food.

KFoods.com is sharing some common foods that cause food poisoning in people more as compared to other foods.

In fact, food poisoning can be very dangerous as it can lead to long term health problem however it can be got rid of easily. Just choose safe foods to eat. It is often hard to know which foods are harmful to health however food experts have exported have provided a list of foods that eating them is an easiest way to get food poisoning.

Here are those foods:

Common Foods Causing Food Poisoning

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Common Foods Causing Food Poisoning and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Common Foods Causing Food Poisoning to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5240 Views   |   05 Sep 2016
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

Common Foods Causing Food Poisoning

Common Foods Causing Food Poisoning ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Common Foods Causing Food Poisoning سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔