اورنج آئل (مالٹے کا تیل) سے کریں اپنی جلد نرم ملائم اور چمکدار۔۔ گھر میں اورنج آئل بنانا کتنا آسان ہے جانیئے شیف کا بتایا ہوا طریقہ

آج کل مالٹوں(کینو) کا موسم ہے۔اور ہر گھرمیں یہ بہت شوق سے کھائے بھی جاتے ہیں یہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں۔اس سے آپ کی جلد خوبصورت اور چمکدار ہوتی ہے۔کینو یا مالٹے کھانے میں جتنے مزیدار ہوتے ہیں اس کے چھلکے بھی بہت کارآمد ثابت ہوتے ہیں،یہ مختلف بیوٹی پروڈکٹ میں بھی استعمال ہوتے ہٰٓیں ۔اس سے ابٹن وغیرہ بھی بنایا جاتا ہے۔لیکن یہاں ہم بہت جھٹ پٹ تیار ہونے والا ایک اورنج آئل بنا رہے ہیں جوکہ آپ کی جلد کی خوبصورتی اور چمک میں اضافہ کرتا ہے۔اور آپ کو زیادہ دیر تک جوان اور حسین رکھتا ہے ۔ شیف فیاض انصاری نے اس کا آسان طریقہ کچھ یوں بتایا:

ایک کینو یا مالٹے کا چھلکا لیں اس کو باریک باریک کا ٹ لیں ، اب روغن بادام(بادام کا تیل زیادہ تر بیوٹی پروڈکٹ میں استعمال ہو تا ہے) یا ناریل کا تیل،چار سے پانچ کھانے کے چمچے یا اتنا لیں کہ مالٹے کے چھلکے اس میں ڈوب جائیں اور اس کو چولہے پر چڑھا دیں اب اس میں چھلکے ڈالل دیں،پانچ سے سات منٹ میں جب چھلکے اس میں اچھی طرح پک جائیں تو اس کو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔
اس کو کسی جار میں رکھ لیں اب اس میں چٹکی بھر زعفران ڈال کر دو تین دن کے لئے چھوڑ دیں ۔ اب یہ استعمال کے لئے بالکل تیار ہے ،چھ سے سات دن کے استعمال سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ آپ کی جلد کتنی چمکدار اور خوبصورت ہو گئی ہے۔

Orange Oil Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Orange Oil Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Orange Oil Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   11577 Views   |   31 Jan 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اورنج آئل (مالٹے کا تیل) سے کریں اپنی جلد نرم ملائم اور چمکدار۔۔ گھر میں اورنج آئل بنانا کتنا آسان ہے جانیئے شیف کا بتایا ہوا طریقہ

اورنج آئل (مالٹے کا تیل) سے کریں اپنی جلد نرم ملائم اور چمکدار۔۔ گھر میں اورنج آئل بنانا کتنا آسان ہے جانیئے شیف کا بتایا ہوا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اورنج آئل (مالٹے کا تیل) سے کریں اپنی جلد نرم ملائم اور چمکدار۔۔ گھر میں اورنج آئل بنانا کتنا آسان ہے جانیئے شیف کا بتایا ہوا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔