اگر آپ روزانہ ادرک کا استعمال نہیں کرتے تو آج ہی سے شروع کر دیں، جانیں روزانہ ادرک کھانے کے حیرت انگیز فوائد

یہ تو ہم آپ کو کئی بار بتا چکے ہیں کہ ادرک ایک سُپر فوڈ ہے، اس میں بھرپور مقدار میں فائبر، وٹامنز اور قدرتی اینٹی بائیوٹک خصوصیات شامل ہیں، جو ہماری صحت کے لئے بے حد مفید ہیں۔
آج ہم آپ کے لئے چند ایسی وجوہات اکھٹا کر کے لائے ہیں جن کو جاننے کے بعد آپ روزانہ اس کا استعمال شروع کر دیں گے، وہ وجوہات کون سی ہیں آئیے بِنا دیر کرے جان لیتے ہیں۔

ادرک کے استعمال کے فوائد اور وجوہات

• ادرک کی چائے

تو چلیں پھر ادرک کی چائے سے بات کا آغاز کرتے ہیں، ادرک کا بہت ہی تیز اور مرچوں والا زائقہ ہوتا ہے بظاہر یہ ایک سبزی ہے مگر زائقے میں اتنی تیز ہوتی ہے کہ مرچ کا احساس دیتی ہے، مگر یہ چائے بنانے کے لئے بے حد مفید ہے، چائے بتاتے وقت اگر پانی، پتی اور چینی کے ساتھ ادرک کا ایک ٹکڑا شامل کر کے یہ چائے پی جائے، تو اس سے نظامِ ہاضمہ بہتر ہوگام، قوتِ مدافعت تیز ہوگی، یہ آپ کو نزلہ زکام میں بھی مفید ثابت ہو گی۔

• مائگرین سے لڑے

اگر آپ کو مائگرین کا درد رہتا ہے تو آپ کے لئے ادرک کے استعمال سے بہتر اور کچھ نہیں ہو سکتا، بس ادرک کا ایک ٹکڑا منہ میں رکھ کر اس کا رس پی لیں درد میں آرام آ جائے گا۔

• پیٹ کا کھچاؤ

اگر آپ کو ماہواری میں درد کا سامنا ہے تو کھانا کھانے کے بعد ادرک کے ایک ٹکڑے پر نمک لگا کر اسے چبا کر اس کا رس پی لیں، درد میں کمی ہوگی، پیٹ کی رگوں کا کھچاؤ کم ہوگا ساتھ ہی گیس کا مسئلہ بھی دور ہوگا۔

• جوڑوں کے درد سے نجات

اگر آپ کے جوڑوں میں درد رہتا ہے تو آپ کو یقین نہیں آئے گا مگر ادرک کا استعمال اس کا آسان علاج ہے، جوڑوں کے درد میں ادرک کا استعمال آپ کے لئے پین کلر کا کام کرے گا، بس تو پھر جب درد محسوس ہو ادرک کی چائے پی لیں یا خالی پانی میں ادرک پکا کر پی لیں۔

• ذیابطیس کا علاج

اگر آپ ذیابطیس کے مریض ہیں تو ادرک کا باقاعدہ استعمال آپ کے خون سے شوگر لیول کو کم کرے گا، اور اگر آپ شوگر جیسے مرض سے بچنا چاہتے ہیں تو بھی آپ آج سے ہی ادرک کا استعمال شروع کر دیں، لیکن صرف اتنا ہی کافی نہیں آپ کو ادرک کے ساتھ ساتھ ورزش اور صحت مند طرزِ زندگی بھی اپنانی ہوگی۔

• نزلہ زکام سے نجات

اگر آپ کو موسم کی خرابی کی وجہ سے شدید نزلہ زکام کا سامنا ہے تو پریشان نہ ہوں بس جتنا ہو سکے ادرک کی چائے کا استعمال کریں، یہ آپ کو سکون بخشے گی، نزلہ زکام میں کمی آئے گی اور اگر گلے میں درد کی شکایت ہے تو ادرک کا چبا کر اس کا رس پی لیں گلے کی سوزش اور درد میں آرام آئے گا۔

• ادرک کا سوپ

لازمی نہیں کہ ادرک کو بے زائقہ ہی استعمال کیا جائے اگر آپ زائقے دار کھانوں کے شوقین ہیں تو ادرک کا سوپ بھی بنا کر استعمال کر سکتے ہیں، اس کے لئے آپ کو بس چکن سوپ میں حسبِ زائقہ ادرک ڈال کر اسے خوب پکانا ہوگا کہ ادرک کا عرق سوپ میں گھل جائے اور بس پھر یہ سوپ پی لیں، مزیدار بھی اور فائدے مند بھی۔

• دل کی صحت کے لئے مفید

ادرک کا استعمال دل کی صحت کے لئے بھی مفید ہے، کیونکہ یہ دل کی شریانوں میں صفائی کا کام کرتی ہے اور اس سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے، اس لئے ادرک کا استعمال کریں تاکہ آپ کا دل رہے صحت مند اور توانا۔

Rozana Adrak Istemal Karne Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Rozana Adrak Istemal Karne Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rozana Adrak Istemal Karne Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7321 Views   |   30 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اگر آپ روزانہ ادرک کا استعمال نہیں کرتے تو آج ہی سے شروع کر دیں، جانیں روزانہ ادرک کھانے کے حیرت انگیز فوائد

اگر آپ روزانہ ادرک کا استعمال نہیں کرتے تو آج ہی سے شروع کر دیں، جانیں روزانہ ادرک کھانے کے حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ روزانہ ادرک کا استعمال نہیں کرتے تو آج ہی سے شروع کر دیں، جانیں روزانہ ادرک کھانے کے حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔