ماں کی میت پر میک اپ کر کے آئی عورتوں کو کبھی بھول نہیں سکتی۔۔ مدیحہ نقوی نے میت کے آداب یاد دلا دیے

پاکستان کی نامور مارننگ شو میزبان مدیحہ نقوی نے اپنی والدہ کے جنازے کے حوالے سے ایک دل دہلا دینے والا انکشاف کیا ہے۔ ایک حالیہ شو میں مدیحہ نقوی نے اپنی والدہ کے انتقال کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "مجھے آج بھی یاد ہے، ہوش و حواس میں جو پہلی میت میں نے اپنے سامنے دیکھی، وہ میری ماں کی میت تھی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "والدہ کے انتقال کے کچھ ہی گھنٹوں بعد گھر میں لوگوں کا ہجوم تھا، اور میں ان خواتین کو کبھی نہیں بھول سکتی جو میک اپ اور گہری لپ اسٹک لگا کر آئی تھیں۔" اس بات نے مدیحہ کو گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا تھا، کیونکہ یہ ان کے لیے ایک سخت لمحہ تھا اور ایسے موقع پر یہ رویہ انہیں ناپسند آیا۔

مدیحہ نقوی نے اپنی تکلیف بیان کرتے ہوئے کہا: "یہ ایک ایسی چیز ہے جو میں زندگی بھر فراموش نہیں کر سکوں گی۔ شاید وہ لوگ کسی اور تقریب سے آئے ہوں، لیکن میت کے کچھ آداب ہوتے ہیں۔" ان کے مطابق، میت کا منظر دنیا کی بے ثباتی کا ایک سخت یاد دہان ہوتا ہے۔ "اللہ تعالیٰ آپ کو بتاتا ہے کہ بس، یہ تھی دنیا، اب سب ختم،" انہوں نے اپنے دکھ بھرے لہجے میں کہا۔

گفتگو کے دوران مدیحہ نے اس وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا: "جب کسی کا انتقال ہوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ پیغام ہوتا ہے کہ دنیا کی چمک دمک ختم ہو گئی، اب میری طرف لوٹ آؤ۔"

یہ جذباتی بیان مدیحہ نقوی کے اندرونی غم اور دکھ کو ظاہر کرتا ہے، اور یہ بتاتا ہے کہ ہم سب کو اس فانی دنیا کے بجائے آخرت کی تیاری پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

Madeeha Naqwi Nay Mayyat Kay Adab Yad Dila Diye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Madeeha Naqwi Nay Mayyat Kay Adab Yad Dila Diye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Madeeha Naqwi Nay Mayyat Kay Adab Yad Dila Diye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   4327 Views   |   06 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ماں کی میت پر میک اپ کر کے آئی عورتوں کو کبھی بھول نہیں سکتی۔۔ مدیحہ نقوی نے میت کے آداب یاد دلا دیے

ماں کی میت پر میک اپ کر کے آئی عورتوں کو کبھی بھول نہیں سکتی۔۔ مدیحہ نقوی نے میت کے آداب یاد دلا دیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں کی میت پر میک اپ کر کے آئی عورتوں کو کبھی بھول نہیں سکتی۔۔ مدیحہ نقوی نے میت کے آداب یاد دلا دیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔