انار کو جنت کا پھل ہونے کی حیثیت حاصل ہے، انار کا پھل، پھول، پتیاں، دانے اور چھلکے سب ہی انسان کے لئے بےحد فائدے مند ہیں، آج ہم آپ کو گلِ انار یعنی انار کے پھول کے بارے میں چند حیرت انگیز باتیں بتائیں گے تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔
• گلِ انار
انار قدرت کی طرف سے انمول تحفہ اور بہترین نعمت ہے انار اس لئے بھی اہم ہے کہ یہ ہمارے نبیﷺ کا سب سے پسندیدہ پھل ہے، انار کے ساتھ ساتھ اس کے پھول بھی بےحد مفید ہوتے ہیں ان میں کیلشیم، پوٹاشیم، فاسفورس، آئرن، وٹامن اے اور وٹامن بی پایا جاتا ہے، گلِ انار کو طب میں بہت سی بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
گلِ انار کے حیرت انگیز فوائد اور استعمال
• نزلہ کھانسی اور دمہ میں مفید
انار کے پھولوں کو پیس لیں پھر ان کے اوپر پانی کا چھینٹا ماریں اور پھولوں کو نچوڑ کر سارا رس نکال لیں، اب جتنا رس نکلے اتنا ہی چینی یا شہد ملا لیں، انہیں اچھی طرح پکا لیں اور محفوظ کر لیں یہ شربت نزلہ، کھانسی، اور دمہ میں بہت مفید ہوتا ہے اس کا استعمال کریں اور ان تمام مسائل سے نجات پائیں۔
• بخار میں مفید
کھٹے اناروں کے پھولوں کو سکھا کر ان کو باریک پاؤڈر کی شکل میں پیس لیں اب اس سفوف کو بخار کی صورت میں پانی سے کھا لیں کچھ ہی دیر میں پسینہ آ جائے گا اور بخار اُتر جائے گا۔
• خارش دور کرے
اگر کسی بھی الرجی کی صورت میں جسم کے کسی حصے پر بھی خارش ہو تو گلِ انار کے سفوف کو پانی میں ملا کر پیسٹ بنائیں اور جہاں خارش ہو لگا لیں آرام آ جائے گا۔
• پھوڑے اور پھنسیاں ختم کرنے کے لئے مفید
انار کے پھول کا ایک گھریلو نسخہ یہ بھی ہے کہ اگر کسی شخص کے پھوڑے یا پھنسیاں نکلتی ہوں تو وہ گلِ انار کی 7 کلیاں چبا کر کھائیں اور پھوڑے اور پھنسیاں ختم ہو جائیں گی۔
• پیٹ کے کیڑوں سے نجات
اکثر بچوں اور بڑوں جے پیٹ میں کیڑے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ جو بھی کھاتے پیتے ہیں اثر نہیں کرتا اور درد بھی رہتا ہے ایسے میں انہیں چاہیئے کہ انار کے بیجوں اور پھولوں کو خشک کر کے باریک سفوف بنا لیں اور اس سفوف کو کھائیں تو پیٹ کے کیڑے نکل جائیں گے۔
• دانتوں کے لئے مفید
انار کے پھولوں کو خشک کر کے اچھی طرح پیس لیں اب اسے صبح و شام اپنی دانتوں پر لگائیں جیسے آپ دانتو ں کا منجن استعمال کرتے ہیں ایسا کرنے سے دانتوں اور مسوڑوں سے خون آنا بند ہو جائے گا اور ہلتے دانت بھی طاقت ور ہو جائیں گے۔
• سر درد میں مفید
گلِ انار کے اتنے فوائد ہیں کہ اسے جس بھی مرض کے لئے استعمال کیا جائے تو اس کے ساتھ دیگر بھی کئی مرض دور ہو سکتے ہیں، گل انار کا سفوف بنا کر پانی کے ساتھ پینے سے سر درد میں آرام ملتا ہے۔
• قبض دور کرنے کے لئے بہترین
گلِ انار پیٹ کے مسائل کے حل کے لئے بھی بےحد مفید ہے، یہ نظامِ ہاضمہ کو درست کرتا ہے اگر گلِ انار کا سفوف بنا کر نیم گرم پانی کے ساتھ پیا جائے تو اس سے قبض ٹوٹ جاتا ہے اور ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gul E Anar Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gul E Anar Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.