شوہر نے میری خواہش پوری کر دی ۔۔ پی ٹی وی کی مشہور نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ اب کیا کر رہی ہیں؟

پاکستان کی مشہور شخصیات تو ویسے بہت سی ہیں اور اپنے جذبات اور تاثرات کو سوشل میڈیا پر شئیر بھی کرتی رہتی ہیں۔

پاکستان ٹیلی ویژن کی مشہور نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کا شمار بھی ان چند شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے دھیمے لہجے، شائستگی اور پرفیشنلزم کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی۔

جبکہ اب سوشل میڈیا کے دور میں بھی وہ جدید جدت کے ساتھ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فعال نظر آتی ہیں، سیاسی گرما گرمی سمیت کئی موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار بھی کرتی ہیں۔

ساتھ ہی اپنے ساتھ پیش آئے دلچسپ واقعات کو بھی صارفین اور مداحوں سے شئیر کرتی ہیں، ایک ٹوئیٹ ایسا بھی تھا جس میں وہ اپنے شوہر سے متعلق بتا رہی تھیں۔

عشرت فاطمہ اور ان کے شوہر ثاقب وحید کے درمیان آج بھی وہی پیار، محبت اور ایک دوسرے کے لیے احترام موجود ہے جیسا کہ شادی کے وقت تھا۔ پڑھے لکھے اور باشعور گھرانے کی وجہ سے عشرت فاطمہ اور ان کے شوہر کئی معاملات کو خود ہی حل کر لیتے ہیں۔

عشرت فاطمہ نیوزکاسٹنگ کے بعد اب ریڈیو پاکستان میں بطور نیور کاسٹر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں، تاہم جب وہ تھک ہار کر گھر پہنچتی ہیں تو ظاہر ہے کئی بار عام انسان کو بھی آرام کرنے کا دل کرتا ہے، اور یہ تو پھر کئی گھنٹے خبریں پڑھتی ہیں۔

اپنے ایک ٹوئیٹ میں عشرت فاطمہ نے یہ خواہش کا اظہار کیا کہ الحمد اللہ آج میری خواہش پوری ہو گئی، آخر کار جب نیوز کے بعد گھر پہنچی تو پکوڑے تیار تھے، کس نے بنائے؟ پوچھیں؟

شام کے اوقات جب اسلام آباد کا موسم خوشگوار ہو تو پکوڑوں کی طلب اور خواہش زبردست حد تک ہوتی ہے، اس خواہش کا اظہار بھی عششرت فاطمہ نے کیا تھا، اور جب وہ گھر پہنچی تو دیکھا کہ پکوڑے تیار ٹیبل پر موجود ہیں اور ان کی خوشبو انہیں یہ سوچنے ہی نہیں دے رہی کہ یہ کس نے بنائے۔

بہر حال اگلے ٹوئیٹ میں عشرت فاطمہ نے ساتھی صحافی جویریہ کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک خالص دیسی شوہر ہیں، پنجابی راجپوت۔ مگر پوری کوشش کرتے ہیں کہ اپنی کام کرنے والی بیوی کا ہاتھ بٹا دیں۔ میرے ابا جی بھی ایسے ہی تھے، اکھڑ، مگر میری امی کے لیے مددگار، جو ایک ٹیچر تھیں۔ مردوں کو ایسا ہی ہونا چاہیے اخروٹ کی طرح، اوپر سے سخت اور اندر سے گری کی مانند۔ یعنی شوہر نے بیوی کے لیے پکوڑے بھی بنائے اور انہیں خوش بھی کیا۔

Shohar Ne Khwahish Poori Kar Di

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shohar Ne Khwahish Poori Kar Di and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shohar Ne Khwahish Poori Kar Di to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   4400 Views   |   13 Dec 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

شوہر نے میری خواہش پوری کر دی ۔۔ پی ٹی وی کی مشہور نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ اب کیا کر رہی ہیں؟

شوہر نے میری خواہش پوری کر دی ۔۔ پی ٹی وی کی مشہور نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ اب کیا کر رہی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شوہر نے میری خواہش پوری کر دی ۔۔ پی ٹی وی کی مشہور نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ اب کیا کر رہی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔