زیتون کا تیل خالی پیٹ پینے سے کیا ہوتا ہے؟ نبی ﷺ کی پسندیدہ غذا کے وہ اہم فائدے جو ہر بیماری کے علاج میں مفید ہیں

زیتون ہمارے نبی ﷺ کی پسندیدہ غذاؤں میں سے ایک ہے۔ اگر کھانے کے لیے کچھ دستیاب نہیں ہے اور صرف ایک زیتون موجود ہے تو یہ سادہ کھانا نہ صرف آپ کا پیٹ بھرتا ہے بلکہ جسم کو بھی فائدے پہنچاتا ہے۔ اس میں کئی قسم کے منرلز اور وٹامنز پائے جاتے ہیں جن کی مدد سے ہمارا جسم صحت مند بھی ہوتا ہے اور بیماریاں بھی دور رہتی ہیں۔ زیتون کا اچار، اس کا تیل، مربع یا میٹھا ہم انہیں اقسام میں اس کو استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اس کا تیل نہارمنہ پینے سے جسم کو بہت تقویت حاصل ہوتی ہے۔ کے فوڈز میں آج ایک مرتبہ پھر آپ لوگوں کو اس فائدے مند چیز کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں تاکہ آپ بھی اس سے مستفید ہوسکیں۔

زیتون کا تیل فائدے مند کیوں؟

زیتون کے تیل میں اولیک ایسڈ، پروٹین، لحمیات، پالمیئک ایسڈ، جینز، فیٹی ایسڈز اور کئی اہم نامیاتی و کیمیائی مرکبات پائے جاتے ہیں۔

٭ ذہنی کمزوری اور دماغی مسائل سے بچنے کے لیے نہارمنہ زیتون کا تیل سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔ یہ بھولنے کی بیماری سے بھی بچاتا ہے اور ڈپریشن کی کمی میں بھی مددگار ہے۔
٭ دل کی کمزوری ہو یا وال کام کرنا بند کردیں، کولیسٹرول کی زیادتی ہو یا دل کی دھڑکن برقرار نہ رہتی ہو، ان تمام مسائل میں نہارمنہ 1 چمچ زیتون کا تیل دوائی کی طرح کام کرتا ہے۔
٭ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس اور فری ریڈیکلز میٹابولزم کو بوسٹ کرتے ہیں، جو پیٹ، معدے اور جگر کے ہر قسم کے مسائل کو کنٹرول کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔
٭ جوڑوں یا درد ہو یا ہڈیوں کو مضبوط بنانا ہو، وزن کم کرنا ہو یا جلد کو خوبصورت بنانا ہو، ایک چمچ زیتون کا تیل صبح کے وقت روزانہ پیئیں، یہ فائدے مند ہے۔
٭ خالی پیٹ زیتون کے تیل کا ایک چمچ پینا ان خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں، اسی طرح یہ آنتوں کے نظام کو ٹھیک کرکے قبض سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1270 Views   |   11 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about زیتون کا تیل خالی پیٹ پینے سے کیا ہوتا ہے؟ نبی ﷺ کی پسندیدہ غذا کے وہ اہم فائدے جو ہر بیماری کے علاج میں مفید ہیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (زیتون کا تیل خالی پیٹ پینے سے کیا ہوتا ہے؟ نبی ﷺ کی پسندیدہ غذا کے وہ اہم فائدے جو ہر بیماری کے علاج میں مفید ہیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.