ہرڑ کے 5 ناقابل یقین فوائد

ہرڑ ایک جڑی بوٹی ہے۔ جسے ہلیلہ بھی کہا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کا روزمرہ استعمال مختلف بیماریوں میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

1: پیٹ کی بیمار یاں
ہرڑ میں پیٹ کی بیماریوں کا مستقل علاج موجود ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ایک ہرڑ کو دھو کر اس کو چوسنے سے قبض، کھٹی ڈکاریں، پیٹ کا گیس، دست نہ آنے، متلی اور قے کی شکایت میں کھانے سے آپ کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ کچھ کڑوا ضرور لگے گا لیکن اس سے آپ کے پیٹ کو راحت بھی جلد ہی مل سکتی ہے۔

2: معدے کی تکلیف
معدے کی تکلیف، سینے کی جلن اور بلغم کی شکایت میں ہرڑ کو پانی میں بھگو کر پینا مفید رہتا ہے۔

3: سفید بال
بالوں کا سفید ہونا ایک عام سی بات ہوگئی ہے۔ لیکن اگر آپ ہرڑ کو چوستے رہیں گے تو اس سے قدرتی طور پر سفید بال کالے ہونے لگیں گے۔ اور آپ کےبالوں کو اس سے کوئی نقصان بھی نہیں ہوگا۔

4: قوت حافظہ
ایسے افراد جن کا حافظہ بہتر نہ ہو کمزور ہو تو وہ ہرڑ کا سفوف پانی یا دودھ کے ساتھ استعمال کریں اس سے دماغ کو تقویت ملے گی اور حافظہ بہتر ہوگا۔

5: سر میں چکر آنا
اگر آپ کو بھی سر میں چکر آتے ہیں تو ہرڑ اور چینی کا ایک مرکب بنا کر دن میں دو مرتبہ استعمال کریں۔ اس سے چکر آنے میں کمی واقع ہوگی۔ ماہرین کے بتائے ہوئے ان فوائد سے استفادہ حاصل کریں اور اپنی بیماریوں کو بھگائیں۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Harar Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Harar Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Harar Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   14893 Views   |   08 Jun 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ہرڑ کے 5 ناقابل یقین فوائد

ہرڑ کے 5 ناقابل یقین فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہرڑ کے 5 ناقابل یقین فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔