گرمی دانوں کی وجہ سے چہرے کی خوبصورتی کو داغ لگ جاتے ہیں، اور گرمی میں جب کہ اضافی آئل سے جلد کی رنگت بھی ماند پڑ جاتی ہے۔ چونکہ گرمی کے موسم کی ابتداء ہو چکی ہے اور خصوصاً کراچی کے شہری جھلستی ہوئی گرمی کا شکار ہو رہے ہیں تو آج کے-فوڈز میں جانیں کہ کیسے لیموں آپ کی اس مشکل وقت میں مدد کرسکتا ہے۔
کے-فوڈ ٹپ:
٭ ایک لیموں کو دھو کر آدھے کپ پانی میں ابالیں۔
٭ اس کو 15 منٹ پکانے کے بعد ایک پلیٹ میں نکالیں اور چمچ کی مدد سے کچلا کر لیں۔
٭ اس میں دارچینی کا پاؤڈر شامل کریں اور لیپ تیار کرلیں۔
٭ اس لیپ کو چہرے پر لگائیں، اگر آپ کے پاس لگانے کا وقت نہیں تو اس سے منہ کو دھوئیں۔
فائدے:
یہ لیپ گرمی دانوں سے بچائے گا اور آپ کی جلد میں آئل کی لیئر پریوآٹکنس کو ختم کرنے کا ذریعہ بنے گا تاکہ اضافی آئل بھی پیدا نہ ہو اور آپ کی رنگت نکھری نکھری نظر آئے۔