Hira Mani Heavily Criticized for Comparing Herself to Kareena Kapoor
وہ کرینہ کپور کا چائنا والی کاپی ہیں۔"
"حرا نے خود سے کہانی بنالی کہ خالہ کی کال آئی، پلیز کرینہ کپور کی بے عزتی تو نہ کرو۔"
"اس لڑکی کو اس طرح پاکستانی انڈسٹری کی بے عزتی کروانے کا کیا شوق ہے؟"
پاکستانی اداکارہ حرا مانی اپنی خوش مزاجی اور منفرد اسٹائل کے باعث اکثر خبروں میں رہتی ہیں، مگر اس بار وہ بالی وڈ کی بیبو کرینہ کپور سے اپنی مماثلت پر ٹرولنگ کا نشانہ بن گئی ہیں!
یہ سب اس وقت شروع ہوا جب حرا نے بھارتی میزبان فریدون کے شو میں کرینہ کپور کی بے حد تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ فلم "جب وی میٹ" کا کردار "گیت" ان کی اپنی زندگی سے حیرت انگیز حد تک ملتا جلتا ہے۔ اداکارہ نے مزید انکشاف کیا کہ فلم ریلیز کے وقت ان کی خالہ نے بھی انہیں فون کر کے کہا تھا کہ "یہ کردار تم پر ہی لکھا گیا ہے!"
حرا کی یہ جذباتی وابستگی یہیں ختم نہیں ہوئی، بلکہ انہوں نے کرینہ کے مشہور ڈائیلاگز بھی انہی کے انداز میں بول کر سب کو حیران کر دیا۔ بس پھر کیا تھا، سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا!
کسی نے انہیں "کرینہ کپور کی چائنا کاپی" کہا، تو کسی نے ان کا "دیوانہ پن" حد سے بڑھ جانے کا الزام لگا دیا۔ ایک صارف نے لکھا، "یہ اینکر جانتا تھا کہ حرا مانی سے مواد کیسے نکلوانا ہے، اس نے صحیح بٹن دبایا!"
یہ پہلا موقع نہیں جب حرا مانی اپنی بالی وڈ کی دیوانگی کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوں۔ اس سے پہلے بھی وہ کبھی ایشوریا رائے کے گانوں پر رقص کرتی نظر آئیں، تو کبھی عالیہ بھٹ کا برائیڈل لک چرا کر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا چکی ہیں!
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hira Mani Heavily Criticized For Comparing Herself To Kareena Kapoor and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hira Mani Heavily Criticized For Comparing Herself To Kareena Kapoor to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.