جعلی ڈینٹسٹ نے مریض کے غلط دانت نکال لیے اور پھر ۔۔ مریض کو جب معلوم ہوا کہ ڈینٹسٹ اصلی نہیں بلکہ جعلی ہے تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

ڈینٹسٹ کے پاس جانے سے ہر کوئی کتراتا ہے۔ اسے سب سے پہلے یہی خوف ستائے رکھتا ہے کہ کہیں اس کے دانت نہ نکال لیے جائیں۔

مگر جس واقعے کے بارے میں آپ کو بتانے جا رہے ہیں یہ اپنی نوعیت کا ایک عجیب واقعہ ہے۔ ترکی میں 42 سالہ شہری ہاکان یلدریم کو دانت کی تکلیف کا سامنا ہوا۔ اس نے ڈینٹل کلینک فون ملایا جہاں اس کا فون سیمال سیناسلن نامی شخص نے اٹھایا جس نے ڈینٹسٹ بن کر بات کی مگر حقیقت میں وہ دندان ساز نہیں بلکہ ڈینٹل کلینک میں صفائی کرنے والا ملازم تھا۔

سیمال سیناسلن نے مذکورہ شخص سے جعلی ڈینٹسٹ بن کر بات کی اور اسے دھوکے سے کلینک بلایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول کی سول کورٹ میں ایک مقدمے کی دستاویزات کے مطابق، 42 سالہ ترک شہری ہاکان یلدریم نے اپنے دانت میں درد کی وجہ سے ہنگامی ملاقات کے لیے ضلع کاگیتھانی کے ایک ڈینٹل کلینک میں فون ملایا۔

جب مریض کلینک پہنچا تو اس کا استقبال سیمال نے ہی کیا جس نے دندان سازی کی یونیورسٹی میں لیکچرار ہونے پر جھوٹی جھوٹی باتیں بتائیں تاکہ ہاکان کو لگے کہ وہ دندان ساز ہے۔ مگر ہاکان کو کیا معلوم تھا کہ یہ آدمی دھوکے باز ہے اور اپنے آپ کو ڈینٹسٹ ظاہر کر رہا ہے۔

مریض کے دانتوں کا مختصر معائنہ کرنے کے بعد سیمال نے اسے بتایا کہ اس کے اگلے چار دانت نکالنے ہیں۔ ہاکان یہ بات سن کر چونک گیا، اس نے کہا کہ اس کے علم کے مطابق، پھوڑے کے شکار مریض کے دانت نہیں نکالے جاتے جس پر سیمال نے جواب دیا کہ کیا آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں جس پر ہاکان خاموش ہوگیا۔

ہاکان نے تکلیف دہ طریقہ کار کو برداشت کیا اور جعلی دندان ساز کی طرف سے درخواست کردہ 1,000 ترک لیرا ($35) کی فیس بھی ادا کی۔

پھر اگلے روز شدید درد کے باعث ہاکان اسی ڈینٹل کلینک واپس آیا جہاں اسے حقیقت کا پتہ چلا تو اس کے پیروں تلے زمین کھسک گئی۔ وہاں ڈاکٹر ابراہیم لیونٹ نامی شخص ڈینٹسٹ کے طور پر موجود تھا۔ ہاکان نے اسے بتایا کہ اس کا آپریشن سیمال سیناسلن نامی دینٹسٹ نے کیا تھا۔ ڈاکٹر ابراہیم نے بتایا کہ سیمال تو شام کو آکر یہاں پر صفائی وغیرہ کا کام کرتا ہے۔

عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ہاکان یلدریم بالآخر ایمرجنسی روم میں چلا گیا کیونکہ وہ درد اور زیادہ بڑھ گیا تھا۔ درد ایک مہینے کے بعدجر کر ختم ہوا۔

عدالت نے سیمال کو بغیر ڈینٹسٹ کے ڈپلومہ کی مشق کرنے پر ڈھائی سال قید کی سزا سنائی اور اسے ہاکان کو اس تکلیف کا معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔

Jaali Dentist Ne Mareez Ke Ghalat Daant Nikal Liye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Jaali Dentist Ne Mareez Ke Ghalat Daant Nikal Liye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jaali Dentist Ne Mareez Ke Ghalat Daant Nikal Liye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   812 Views   |   07 Dec 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

جعلی ڈینٹسٹ نے مریض کے غلط دانت نکال لیے اور پھر ۔۔ مریض کو جب معلوم ہوا کہ ڈینٹسٹ اصلی نہیں بلکہ جعلی ہے تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

جعلی ڈینٹسٹ نے مریض کے غلط دانت نکال لیے اور پھر ۔۔ مریض کو جب معلوم ہوا کہ ڈینٹسٹ اصلی نہیں بلکہ جعلی ہے تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جعلی ڈینٹسٹ نے مریض کے غلط دانت نکال لیے اور پھر ۔۔ مریض کو جب معلوم ہوا کہ ڈینٹسٹ اصلی نہیں بلکہ جعلی ہے تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔