کسی اداکار سے شادی نہیں کرنا کیونکہ۔۔ شہزادی جیسی زندگی گزارنے والی سوہا خان کو شرمیلا خان نے یہ نصیحت کیوں کی تھی؟

"جو چاہے کرو، لیکن کبھی کسی اداکار سے شادی مت کرنا!"

سوہا علی خان نے اپنی والدہ، معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی ایک اہم نصیحت کا ذکر کیا، جو انہوں نے سوہا کو شادی سے قبل دی تھی۔ اس دلچسپ انٹرویو میں سوہا نے بتایا کہ ان کی والدہ ہمیشہ انہیں سمجھاتی رہیں کہ اداکاروں کا رویہ اور ان کے موڈ کا اتار چڑھاؤ ازدواجی زندگی کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

شرمیلا ٹیگور، جن کی خود شادی معروف کرکٹر منصور علی خان پٹودی سے ہوئی تھی، نے اپنے تجربات کی بنیاد پر یہ مشورہ دیا تھا کہ ایک ہی شعبے میں کام کرنے والے میاں بیوی کے لیے ازدواجی زندگی میں دباؤ آ سکتا ہے۔ ان کا ماننا تھا کہ اداکاروں کی کامیابیاں اور ناکامیاں ان کے جذبات پر اثر انداز ہوتی ہیں، جو پھر شادی شدہ زندگی میں مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔ اس لیے وہ ہمیشہ اپنی بیٹی کو اس بات پر زور دیتی رہیں کہ "کبھی کسی اداکار سے شادی نہ کرنا!"

سوہا نے اپنی والدہ کے بارے میں بتایا کہ وہ ایک جذباتی اور حساس شخصیت کی مالک تھیں، جنہوں نے اپنے جذبات کو کبھی چھپایا نہیں، اور سخت فیصلے لینے میں بھی جھجک محسوس نہیں کی۔ سوہا نے اپنے والد منصور علی خان پٹودی کی شخصیت کو اس کے برعکس ’کول ایز ککمبر‘ قرار دیا، جو ہمیشہ پرسکون اور متوازن رہتے تھے۔

حالانکہ سوہا نے اپنی والدہ کی نصیحت کو نظر انداز کیا اور اداکار کنال کھیمو سے شادی کی، دونوں کے درمیان 9 سال کی دوستی کے بعد 2015 میں یہ رشتہ ازدواج میں بدل گیا۔ دونوں کی شادی کامیاب رہی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

سوہا نے اپنے شادی شدہ زندگی کے حوالے سے کہا کہ کنال ان کے مزاج کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں اور کبھی کبھار ان کے موڈ کو بھی تبدیل کر دیتے ہیں۔ حال ہی میں اس جوڑے نے اپنی شادی کے 10 سال مکمل ہونے کا جشن منایا۔

سوہا علی خان نے اپنے بچپن کو بھی یاد کیا اور کہا کہ اگرچہ وہ شہزادیوں کی طرح پلی، مگر انہیں ہمیشہ حقیقت پسندی اور شکر گزاری کی اہمیت سکھائی گئی۔ انہوں نے اپنی والدہ شرمیلا ٹیگور کی مالی معاملات میں دلچسپی اور بجٹ کی منصوبہ بندی کو بھی سراہا، کیونکہ شرمیلا ٹیگور خود بھی گھر کے اخراجات کا حساب رکھتی تھیں۔

سوہا علی خان کی یہ کہانیاں نہ صرف ان کے خاندان کے رشتہ اور اقدار کو ظاہر کرتی ہیں، بلکہ یہ بھی بتاتی ہیں کہ کیسے انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو متوازن رکھا ہے۔

Sharmeela Taigore Advice To Soha Ali Khan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sharmeela Taigore Advice To Soha Ali Khan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sharmeela Taigore Advice To Soha Ali Khan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1188 Views   |   20 Feb 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 February 2025)

کسی اداکار سے شادی نہیں کرنا کیونکہ۔۔ شہزادی جیسی زندگی گزارنے والی سوہا خان کو شرمیلا خان نے یہ نصیحت کیوں کی تھی؟

کسی اداکار سے شادی نہیں کرنا کیونکہ۔۔ شہزادی جیسی زندگی گزارنے والی سوہا خان کو شرمیلا خان نے یہ نصیحت کیوں کی تھی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کسی اداکار سے شادی نہیں کرنا کیونکہ۔۔ شہزادی جیسی زندگی گزارنے والی سوہا خان کو شرمیلا خان نے یہ نصیحت کیوں کی تھی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔