عید سے قبل عید کی تیاری کرلیں گھر کے ساتھ ساتھ اپنے چہرے کو بھی صاف ستھرا اور تروتازہ کرنا ضروری ہے

عید کا تہوار ہم سب مسلمانوں کے لئے بہت اہم اور خوشی کا موقع ہے۔اس موقع پرخواتین کا کام اور لوگوں کی نسبت زیادہ بڑھ جاتا ہے اوران کو گھر کی صفائی ستھرائی کے ساتھ مہمانداری، گھر کے کھانے پکانے اور پھر اپنی اور شوہر اور بچوں کی تیاری بھی دیکھنی ہوتی ہے۔ ایسے میں خصوصاً چاند رات تو ایسی بھاگ دوڑ مچتی ہے کہ سب پریشان ہوجاتے ہیں اوراگرغیرمتوقع عید ہوجائے تو وہ تو پھر مصروفیات کا کیا ہی کہنا۔ ایسے میں خواتین کے لئے ضروری ہے کہ گھر کے ساتھ ساتھ اپنا بھی خیال رکھیں اور اپنے لئے بھی ضرور وقت نکالیں۔ اکثر یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ چاند رات کو خواتین کی پوری رات بیوٹی پارلر میں ہی نکل جاتی ہے کیونکہ اس وقت رش اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ چھوٹا سا بھی کام ہو تو اس میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں اور کام بھی تسلی بخش نہیں ہوتا۔ اس لئے بہتر یہ ہے کہ پارلر کے بجائے گھر میں ہی آپ اپنے چہرے کو تروتازہ اور فریش کرنے کے لئے کچھ جتن کر لیں، تاکہ کام بھی اچھا ہو جائے اور آپ خود بھی مطمئن ہو جائیں۔ اسی لئے ہم نے آپ کے لئے بھی یہاں کچھ بہت آسان ٹپس ڈھونڈی ہیں جو کہ آپ کے حسن کی حفاطت میں آپ کے کام بھی آئیں گی اور اس کے علاوہ اس میں آپ کا زیادہ وقت بھی برباد نہیں ہوگا۔ تو دیکھیے اس کے لئے ہمیں کیا کیا چیزیں درکار ہوں گی۔
جو کا دلیہ(انسٹنٹ اوٹ میل) 1 چمچ
دہی 1 چمچ
شہد 1 چمچ
جو کا دلیہ یا انسٹنٹ اوٹ میل جو بھی گھر میں موجود ہو وہ لے لیں اس کو گرائنڈر میں ڈال کر پاؤڈر بنا لیں اس پاؤڈر میں سے ایک چمچ ایک پیالے میں نکال لیں اب اس میں دہی ، اور شہد ملا کر اس کا فائن پیسٹ بنالیں، اب اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگانے سے پہلے اپنے چہرے کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں۔ اس کے بعد یہ پیسٹ چہرے پر لگا کر اس کا ایک منٹ تک مساج کریں۔ اس کے بعد اس کو 15 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ جب خشک ہو جائے تو سا دہ پانی سے چہرہ دھو لیں۔ آپ کی جلد ایک دم نکھر جائے گی۔ یہ ماسک چہرے کا ایکسٹرا آئل کنٹرول کرتا ہے، اس سے جلد ہائیڈریٹ ہوتی ہے، رنگ صاف ہوتا ہے۔ چہرے کے داغ دھبوں اور ایکنی کے لئے بھی یہ ماسک بہترین ہے۔ چہرے کی جھریاں بھی دور کرتا ہے ، دہی اور شہد اینٹی ایجنگ ایجنٹ ہیں اس کی وجہ سے جلد ہائیڈریٹ بھی رہتی ہے اور جھریاں بھی نہیں پڑتیں۔

Chehry Ko Saaf Karne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chehry Ko Saaf Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chehry Ko Saaf Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2600 Views   |   28 Apr 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

عید سے قبل عید کی تیاری کرلیں گھر کے ساتھ ساتھ اپنے چہرے کو بھی صاف ستھرا اور تروتازہ کرنا ضروری ہے

عید سے قبل عید کی تیاری کرلیں گھر کے ساتھ ساتھ اپنے چہرے کو بھی صاف ستھرا اور تروتازہ کرنا ضروری ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عید سے قبل عید کی تیاری کرلیں گھر کے ساتھ ساتھ اپنے چہرے کو بھی صاف ستھرا اور تروتازہ کرنا ضروری ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔