Dangers of Overcooked Food (Khana Ziada Pakanay Ke Nuqsanat)

اگر کھانا اچھی طرح نہ پکایا گیا ہو تووہ نقصان دہ ہوتا ہے اور ہاضمے میں خرابی پیدا کرتا ہے۔بالکل اسی طرح اگر کھانے کو حد سے زیادہ پکایا جائے یا بھونا جائے تو اس کے بھی صحت پر منفی اثرات پڑتے ہیں ۔کھانا مختلف مراحل سے گزر کر ہمارے کھانے کے قابل بنتا ہے۔کھانا پکنے کے دوران مختلف کیمیکل ری ایکشن ہوتے ہیں۔کھاناپکانے کے لئے استعمال ہونے والی گرمائی ان ری ایکشن کو تیز تر کرتی ہے۔یہ ری ایکشن اچھے اور برے دونوں طرح کے ہو سکتے ہیں۔اس کا انحصار کھانے کی نوعیت پر ہوتا ہے۔کھانے کو زیادہ دیر تک پکانااس کی غذائیت پر اثر انداز ہوتا ہے۔



غذائیت کا کم ہونا:
عام طور پر کھانے کو جتنازیادہ پکایاجاتا ہے اسکی غذائیت میں کمی آتی جاتی ہے۔اس کی وجہ زیادہ دیر تک کیمیکل ری ایکشن کا ہونا ہے۔کچھ وٹامنز پر پکنے کے اثرات زیادہ تیزی سے ہوتے ہیں۔کھانا پکانے کے دوران وٹامن سی سب سے پہلے ختم ہوتا ہے۔

شکل اور ذائقہ بگڑجانا:
کھانے کو زیادہ پکانے سے اس کی شکل اور ذائقے میں فرق پڑ جاتا ہے۔زیادہ دیر تک پکنے والے کھانے دیکھنے میں اچھے نہیں لگتے۔ذیادہ پکنے کی وجہ سے آپ اس کی غذائیت سے بھی محروم ہو جاتے ہیں۔ہری سبزیاں اپنی رنگت کھو کر بد رنگ ہو جاتی ہیں۔دوسرے کھانے بھی ذائقہ اور شکل بدلنے کے باعث کھانے کا دل نہیں چاہتا۔اس لئے ضروری ہے کہ کھانے کو بہت ذیادہ پکانے سے گریز کیا جائے۔کیونکہ یہ کھانے کے ذائقے پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔

دیر تک گرلنگ کرنا بھی مضر صحت:
گرل پر بھی زیادہ دیر تک پکانے سے ناصرف غذائیت کم ہوتی ہے بلکہ اس سے کھانے کی کوالٹی پر مختلف انداز سے اثر پڑتا ہے۔گوشت کو گرل پر پکانے سے دو منفی اثرات پڑتے ہیں۔تیز آنچ پر گوشت کو گرل کرنے سے اس میں ٹاکسک اجزاء بڑھ جاتے ہیں اسی طر ح جب گوشت کوئلوں سے لگتا ہے تو اس سے اٹھنے والا دھواں ٹاکسن پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔جتنا دیر کھانے کو گرل پر پکایا جائے گا اتنا ہی دھواں اٹھے گااور کینسر کا باعث بننے والے کیمیکل بنیں گے۔اور ان کے اثرات کھانے کی رہی سہی غذائیت کو بھی ختم کردیں گے۔

کھانا پکانے کا صحیح طریقہ:
کھانا پکانے کے طریقے بھی اس کی کوالٹی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔کچھ وٹامنزمثلاََ بی کمپلیکس اور وٹامن سی پانی میں حل ہو جاتے ہیں اگر آپ انھیں پانی میں پکائیں گے تو یہ وٹامن پانی میں مل جائیں گے۔جتنا آپ انھیں پکائیں گے ان کی غذائیت کم ہوتی جائے گی۔اگر آپ اس پانی کو کھانے میں استعمال کرتے ہیں تو ٹھیک ہے لیکن اگریہ پانی پھینک دیتے ہیں توکھانے کی ساری غذائیت ذائع ہو جائیگی۔ کھانے کو دیر تک پکانے یا ابالنے کے بجائے اگر اسے مائیکرو ویو میں بنا لیا جائے۔تو کافی حد تک غذائیت کو ذرائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ مائیکرو ویو میں بہت مختصر وقت میں کھانا تیار ہو جاتا ہے مثال کے طور پر اگر آپ کوئی چیز اوون میں ۵۴ منٹ میں پکاتے ہیں تو وہی چیز مائیکرو ویو میں پکنے کے لئے ۷ سے 10 منٹ لے گی۔زیادہ پکانے سے کھانا فائدہ پہنچانے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے اور اس کے اثرات ناصرف کھانے کی غذائیت،شکل اوررنگ پر پڑتے ہیں بلکہ یہ خطرناک بیماریوں کا بھی باعث بن سکتا ہے۔

Overcooked food is certainly going to harm your health. If food is not cooked completely, it will be bad in taste, unhealthy and hard-to-digest and on the other hand, if food is cooked excessively, it has its own hazards as well.

So how long should you cook a dish?

It's simple.

Cook foods completely, neither more nor less!

First of all, over cooked food is very dangerous and brings negative effects on your health. Some of the key hazards of eating extra-cooked foods are described here.

Secondly, you should know how long to cook a food, so KFoods.com has also explained the appropriate method of cooking.

Tags: How to Cook Food in Urdu Cooking Tips Khana Kitni Dair Pakaen

Effects Overcooked Food

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Effects Overcooked Food and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Effects Overcooked Food to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   9100 Views   |   04 Jun 2017

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

Dangers of Overcooked Food (Khana Ziada Pakanay Ke Nuqsanat)

Dangers of Overcooked Food (Khana Ziada Pakanay Ke Nuqsanat) ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Dangers of Overcooked Food (Khana Ziada Pakanay Ke Nuqsanat) سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔