مجھے اذان کا وقت بہت سکون دیتا ہے ۔۔ مشہور بھارتی اداکار اسلام کی عزت کیوں کرنے لگے؟ دلچسپ معلومات

اسلام کی خوبصورتی بڑے بڑے دشمن کو متاثر کر دیتی ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس حقیقی مذہب کو خاص اہمیت بخشی ہے جس کی تعریف ہر کوئی کرتا ہے۔ بھارت میں بھی کئی ایسے مشہور اداکار موجود ہیں جو مسلمان تو نہیں ہیں مگر اسلام سے جڑی چیزوں کو بہت اہمیت دیتے او تعریف کرتے ہیں۔
'کے فوڈ' کے اس آرٹیکل میں مشہور بالی ووڈ ستاروں کے بارے میں بتائیں گے جو اسلام سے بہت متاثر ہیں۔

پریانکا چوپڑا

ایک مرتبہ مشہور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا میڈیا سے گفتگو میں مصروف تھیں تو اس دوران انہوں نے اذان سے متعلق بات کی۔ بھارتی شہر بھوپال کر ذکر کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں نے یہاں ایک چیز دیکھی ہے جس کا میں بے صبری سے انتظار کرتی ہوں وہ شام کو اذان کا وقت ہے۔

فلم کے پیک اپ کے بعد جب میں ٹیرس پر بیٹھتی ہوں تو مجھے تقریبا 6 مسجدوں سے اذان کی آواز سنائی دیتی ہے اور اذان کےوہ ٥ منٹ بہت اچھے لگتے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ وقت مجھے بہت سکون دیتا ہے۔

پریش راول

بھارت کے نامور اداکار پریش راول کی ایک پرانی ویڈیو انٹرنیٹ پر موجود ہے جس میں وہ ماضی میں ہندو اور مسلمانوں کے انگریزوں کے خلاف ساتھ لڑنے کے حوالے سے بات کرتے ہیں۔

پریش راول نے مسلمانوں سے متعلق کہا تھا کہ مسلمان قوم اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے ہیں۔ یہ قوم نبی کریم ﷺ سے ڈرنے والی قوم ہے۔ مگر یہ قوم جذباتی بھی بہت ہے اور انہیں بھڑکا دیا گیا ہے۔

سشمیتا سین

بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ سشمیتا سین مسلمانوں کی بہت عزت کرتی ہیں۔ اداکارہ اکثر انٹرویوز میں سورۃ العصر کی تلاوت کرتی نظر آتی ہیں جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ غیر مسلم بھی اسلام کی دل سے عزت کرتے ہیں۔

Azan Ka Waqt Sakoon Deta Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Azan Ka Waqt Sakoon Deta Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Azan Ka Waqt Sakoon Deta Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2299 Views   |   24 Feb 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

مجھے اذان کا وقت بہت سکون دیتا ہے ۔۔ مشہور بھارتی اداکار اسلام کی عزت کیوں کرنے لگے؟ دلچسپ معلومات

مجھے اذان کا وقت بہت سکون دیتا ہے ۔۔ مشہور بھارتی اداکار اسلام کی عزت کیوں کرنے لگے؟ دلچسپ معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مجھے اذان کا وقت بہت سکون دیتا ہے ۔۔ مشہور بھارتی اداکار اسلام کی عزت کیوں کرنے لگے؟ دلچسپ معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔