سردیوں کی سوغات شکر قندی ۔۔۔ ایک نہیں 5 ایسے فوائد جن کو جان کر آپ بھی اس کو لازمی کھائیں گے

سردیوں میں اکثر شام کے وقت ریڑھی پر ٹن ٹن کرتے شکرقندی بیچنے کے لئے آتے ہیں جس کو بچہ وہ یا بڑا ہر کوئی کھاتا ہے، کوئی زیادہ مصالحے کے ساتھ تو کوئی کالی مرچ پاؤڈر کے ساتھ اور کچھ چٹخارے لینے کے لئے لیموں بھی چھڑ کر استعمال کرتے ہیں۔ لیکن سردیوں میں شکرقندی کھانے سے کیا خاص فائدے ہوتے ہیں یہ جان کر آپ بھی آج سے روزانہ اس کو کھائیں گے
شکرقندی میں نشاستہ اور شکر کے علاوہ وٹامنز، منرلز، اینٹی آکسائیڈنٹس، فائبر، سوڈیم، کیلشیم، فولاد، وٹامن اے، بی، سی اور ای پائے جاتے ہیں جو اس کو ہمارے لئے مفید بناتے ہیں۔

سردی میں شکر قندی کھانے کے فوائد:

٭ یہ ہمارے جسم کو سردی سے بچانے کا کام کرتی ہے اور جسم کو گرم رکھتی ہے۔
٭ سردیوں میں وزن کم کرنے کا آسان حل یہ ہے کہ آپ روزانہ شکرقندی کا استعمال کریں۔ کیونکہ اس موسم میں بھوک زیادہ لگتی ہے اور بار بار کھانے سے بہتر ہے بھوک بھی مٹائیں وزن بھی گھٹائیں۔
٭ نزلے اور زکام کو ختم کرتی ہے اور اپنی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیت کی وجہ سے ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔
٭ یہ نظامِ ہاضمہ کو بہتر اور جسم میں خون بناتی ہے جس سے جلد بھی صاف ستھری اور چمکدار ہوجاتی ہے۔
٭ سردیوں میں جن خواتین کی زچگی ہوتی ہے ان کے لئے شکرقندی سب سے اچھی غذا ہے یہ ماں اور بچے دونوں کو طاقت دیتی ہے۔

مگر شکرقندی کیسے کھائیں؟

اس کو بھون کر چھیل کر کھائیں، مصالحوں کے ساتھ کھائیں یا شہد کے ساتھ، حلوہ بنا کر کھائیں یا اس کا جوس پیئیں یہ ہر طرح مفید ہے۔

کون لوگ احتیاط برتیں؟

ہر کوئی شکرقندی کھانا پسند کرتا ہے لیکن ہائی بلڈ پریشر اور ذیابطیس میں مبتلا افراد اس کو صرف کالی مرچ کے ساتھ ہی کھائیں کیونکہ اس کو زیادہ کھانا یا پھر چینی اور نمک کے ساتھ کھانا بلڈ پریشر اور ذیابطیس کو بڑھانے کا ذریعہ بنتا ہے۔

Shakar Qandi Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shakar Qandi Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shakar Qandi Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Naseeb  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3901 Views   |   03 Jan 2022
About the Author:

Naseeb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Naseeb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 November 2024)

سردیوں کی سوغات شکر قندی ۔۔۔ ایک نہیں 5 ایسے فوائد جن کو جان کر آپ بھی اس کو لازمی کھائیں گے

سردیوں کی سوغات شکر قندی ۔۔۔ ایک نہیں 5 ایسے فوائد جن کو جان کر آپ بھی اس کو لازمی کھائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردیوں کی سوغات شکر قندی ۔۔۔ ایک نہیں 5 ایسے فوائد جن کو جان کر آپ بھی اس کو لازمی کھائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔