باپ میری آنکھوں کے سامنے دنیا سے چلا گیا میں کچھ نہیں کرسکا۔۔ ویرات کوہلی نے والد کی موت یاد کرتے ہوئے خط میں کیا لکھا؟

جب ماں باپ دنیا میں ہوتے ہیں تو بچوں کو احساس نہیں ہوتا۔ پیار ہونے کے باوجود وہ اس کا اظہار نہیں کرپاتے اور جب والدین دنیا سے چلے جاتے ہیں تو انھیں دکھ ہوتا ہے۔ بھارت کے مشہور کھلاڑی ویرات کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ والد کو کم عمری میں کھونے کا دکھ جھیلنے کے بعد انھوں نے والد کے لئے ایک خط بھی لکھا۔

“اپنے والد سے محبت کا اظہار کریں۔ انھیں بتائیں کہ آپ ان سے پیار کرتے ہیں۔ آج بتائیں اور کل بھی بتائیں۔ روزانہ اظہار کریں۔ میرے والد نے میری آنکھوں نے سامنے دم توڑا۔ میں نے بہت کوشش کی کہ کسی طرح ان کی جان بچا سکوں لیکن میں کچھ نہ کرسکا“

یہ کہنا ہے بھارت کے سابق کرکٹ کپتان اور کھلاڑی ویرات کوہلی کا۔ ویرات نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنے بچپن اور والد کی اچانک اور تکلیف دہ موت کے بارے میں بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ والد کو کاروبار میں نقصان ہوا تھا اور اسی دباؤ کو وہ برداشت نہ کرسکے نھیں دل کا دورہ پڑا اور پھر رفتہ رفتہ ان کے دماغ نے جسم کا ساتھ چھوڑ دیا۔ وہ باتھ روم بھی خود نہیں جاسکتے تھے اور معذور ہوگئے تھے۔

والد کی موت کے اگلے دن میرا میچ تھا

ویرات نے بتایا کہ ایک ایسا شخص جو ہمیشہ خودمختار رہا ہو خود کو اس حال میں دیکھنا اس کے لئے بہت تکلیف دہ ہے۔ میں اس وقت صرف 18 برس کا تھا اور وہ وقت میرے لئے بہت مشکل تھا۔ میرے والد ایسے شخص تھے جو گھر میں کچھ بھی خراب ہو تو خود بنانے لگتے تھے۔ انھیں بہت شوق تھا کہ میں کرکٹ کھیلوں اور تب میں کھیلتا تھا۔ والد کی موت کے اگلی صبح میرا میچ تھا۔ میرے کوچ نے پوچھا کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں میں نے کہا میں کھیلنا چاہتا ہوں کیوں کہ میرے والد پریم کوہلی کی بھی یہی خواہش تھی۔

ان کی موت کے دن ہی خود کو مکمل تبدیل کردیا

ویرات اور ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ والد کی وفات ہی وہ لمحہ تھا جب ہمیں احساس ہوگیا تھا کہ ویرات اب اونچائی پر ضرور پہنچے گا کیوں کہ اس نے اسی دن خود کو بدل دیا تھا۔ میرے لئے کرکٹ میچ چھوڑنا ایک گناہ جیسا تھا۔

Baap Mer Ankhon Se Samny Dunya Se Chala Gaye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Baap Mer Ankhon Se Samny Dunya Se Chala Gaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baap Mer Ankhon Se Samny Dunya Se Chala Gaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2171 Views   |   12 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

باپ میری آنکھوں کے سامنے دنیا سے چلا گیا میں کچھ نہیں کرسکا۔۔ ویرات کوہلی نے والد کی موت یاد کرتے ہوئے خط میں کیا لکھا؟

باپ میری آنکھوں کے سامنے دنیا سے چلا گیا میں کچھ نہیں کرسکا۔۔ ویرات کوہلی نے والد کی موت یاد کرتے ہوئے خط میں کیا لکھا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ باپ میری آنکھوں کے سامنے دنیا سے چلا گیا میں کچھ نہیں کرسکا۔۔ ویرات کوہلی نے والد کی موت یاد کرتے ہوئے خط میں کیا لکھا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔