شگفتہ اعجاز ٹی وی کی مشہور و معروف اداکارہ ہیں اور انہوں نے بے شمار ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، لوگ انہیں ایک منجھی ہوئی اداکارہ کے طور پر بخوبی جانتے ہیں۔ شگفتہ اعجاز اپنی نجی زندگی میں خاصی گھریلو اور ہر فن مولا قسم کی خاتون ہیں۔ اپنے گھروالوں کے لئے مزے مزے کے کھانے بھی بناتی ہیں اور اپنا سیلون بھی چلاتی ہیں۔ آج کل اپنے یو ٹیوب چینل پر وہ اپنے ناظرین سے طرح طرح کے کھانے اور مختلف چیزیں شئیر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے کچن سے رمضان کی تیاریوں کے حوالے سے کچھ خاص ریسیپیز شئیر کی ہیں جن میں سے دو طرح کے سموسوں کی ہم آپ کے لئے یہاں پیش کر رہے ہیں۔
چنے کے سموسے:
چنے (ابلے ہوئے) ایک سے ڈیڑھ کپ
موزریلا چیز حسبِ ضرورت
نمک آدھا ٹی اسپون
کالی مرچ آدھا ٹی اسپون
لیموں ایک عدد
چنے ابال لیں ایک پیالے میں ڈال کر اس میں لیموں نچوڑ دیں۔ موزریلا چیز آپ اپنی پسند کے مطابق زیادہ یا کم لے سکتے ہیں۔ ایک الگ پیالے میں موزریلا کدوکش کر لیں اس میں کالی مرچ نمک حسبِ ضرورت ڈالیں اور مکس کر لیں۔ اب سموسے کی پٹی لیں اسمیں پہلے تھوڑا سا موزریلا چیز ڈالیں پھر چند دانے چنے کے ڈالیں اور پھر موزریلا ڈالیں اور اس کو فولڈ کرلیں۔ کناروں پر آٹے یا میدے کی لئی بناکر لگائیں تاکہ سموسے کھلیں نہیں۔واضح رہے کہ یہ ون بائٹ سموسے بنیں گے، اس لئے پٹی چھوٹی لی جائے گی۔آپ کے سموسے تیار ہیں ،افطار کے وقت گرم گرم فرائی کریں یا رمضان کے علاوہ بھی شام کی چائے کے ساتھ اسنیک کے طور پر کھائے جاسکتے ہیں۔
آلو کے سموسے:
سموسہ پٹی
میدہ آدھا کلو
نمک آدھا ٹی اسپون
اجوائن آدھا ٹی اسپون
زیرہ ایک ٹی اسپون
گھی 2 ٹیبل اسپون
ان سب چیزوں کو ملا کر آٹا گوندھ لیں اور ڈھانک کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
سموسے
آلو ایک سے ڈیڑھ کلو
نمک 2 ٹی اسپون
مرچ ایک ٹی اسپون
ہلدی آدھا ٹی اسپون
پیاز ایک عدد
ہرا دھنیا ایک مٹھی
ہری مرچ 3 سے 4 عدد
زیرہ کٹا ہوا 2 ٹی اسپون
دھنیا (ثابت) 2 ٹیبل اسپون
آلو ابال کر میش کر لیں اس میں یہ سارے مصالحے ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔ جب یک جان ہو جائیں تو ایک پیالے میں نکال لیں۔ اب گوندھے ہوئے آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیں اور اس کی چھوٹی سی روٹی بیل لیں اب اس روٹی کے پیچ میں سے چوڑائی کے رخ پر دو حصے کر لیں اور اس حصے کو فولڈ کر کے اس میں بنایا ہوا مصالحہ بھر دیں۔اور کناروں پر ہلکا سا پانی لگا کر دبا دیں ،مزیدار سموسے تیار ہیں کھاتے وقت گرم گرم فرائی کریں اور افطار کا لطف اٹھائیں۔
Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Shagufta Ejaz Samosay Kese Banati Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shagufta Ejaz Samosay Kese Banati Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Manahil is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Manahil is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
آلو اور چنے کے سموسے ۔۔ اداکارہ شگفتہ اعجاز گھر پر سموسے کیسے بناتی ہیں اور اس کا ذائقہ بڑھانے کے لئے کیا چیز ڈالتی ہیں؟ کھانے کا راز بتا دیا
آلو اور چنے کے سموسے ۔۔ اداکارہ شگفتہ اعجاز گھر پر سموسے کیسے بناتی ہیں اور اس کا ذائقہ بڑھانے کے لئے کیا چیز ڈالتی ہیں؟ کھانے کا راز بتا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آلو اور چنے کے سموسے ۔۔ اداکارہ شگفتہ اعجاز گھر پر سموسے کیسے بناتی ہیں اور اس کا ذائقہ بڑھانے کے لئے کیا چیز ڈالتی ہیں؟ کھانے کا راز بتا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔