کیلا ایک ایسا پھل ہے جو ہر موسم میں آپ کو بآسانی مل جاتا ہے کبھی سستا تو کبھی مہنگا لیکن یہ وہ پھل ہے جو تقریباً سب ہی کھالیتے ہیں۔ بچے ہوں یا بڑے سب کو کیلے پسند ہوتے ہیں اور اس کی افادیت کے بارے میں تو ہم نے بھی آپ کو پہلے بھی بتایا ہے۔ اج ہم آپ کو کیلے سے غیر ضروری بالوں کو ختم کرنےا کا بہترین طریقہ بتانے جا رہے ہیں جس سے نہ صرف آپ کی جلد موائسچرائز ہوگی بلکہ بازاری ویکس سے بھی جان چھٹ جائے گی۔
کیلے سے ویکس کیسے بنائیں؟
٭ 3 سے 4 کیلوں کو اچھی طرح باریک کاٹ لیں اور ان کو کوٹ کر پیسٹ تیار کرلیں۔
٭ ایک پیالے میں 2 کپ پانی ڈال کر اس میں 2چمچ چینی ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔
٭ اس پانی کو اتنا پکائیں کہ میٹھا شیرا گاڑھا ہو جائے۔ جب یہ ڈارک براؤن رنگت پر آجائے تو اس میں چمچ چلا کر دیکھیں کہ لیس
دار بن گیا یا نہیں؟ اگر اس میں لیس پیدا ہو جائے یہ خوب گاڑھا ہو جائے تو اس میں کیلے اور 2 چمچ پانی ڈال کر ڈھکن ڈھک دیں۔ تھوڑی دیر بعد اس کو اچھی طرح مکس کردیں۔
٭ لیجیے کیلے کا بنا ویکس بن کر تیار ہے اب اس کو ہلکا ٹھنڈا کرکے جلد پر استعمال کرلیں۔
فائدہ کیوں؟
٭ کیلے کے اس ویکس کو جلد پر لگانے سے چھوٹے بڑے سارے بال اچھی طرح اس پر چپک جائیں گے، پھر جب آپ ویکس پیپر یا کسی بھی کاغذ کو جلد کے ساتھ چپکا کر بالوں کی مخالف سمت میں اتاریں گے تو بالوں کی جڑیں خود بخود کمزور پڑ جائیں گی۔ یہاں کیلا ایک گلو سٹک کی ماند کام کرے گا جو بالوں کو خود میں چپکائے گا بھی اور ان کے فولیکلز کو بھی کھینچ لے گا۔