دوبارہ اولاد کی خواہش اس لئے نہیں ہوئی کیوں کہ۔۔ احمد علی بٹ نے بیٹے کی پیدائش کے متعلق کیا انکشافات کیے؟

“جب ہمارا بیٹا پیدا ہوا تو علی آپریشن تھیٹر میں ہی بیہوش ہو کر گر گئے تھے۔ کیوں کہ ہمارا بیٹا لندن میں پیدا ہوا تھا اور وہاں کے قانون کے مطابق جب بچے کی پیدائش ہورہی ہو تو شوہر کا بیوی کے ساتھ موجود ہونا لازمی ہے“

یہ کہنا ہے علی احمد بٹ کی اہلیہ فاطمہ خان کا۔ چند دن قبل احمد علی بٹ نے ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت کی اور اپنی کم بچوں کی خواہش کے حوالے سے بھی بات کی۔ علی اور ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ بچوں کو صرف پیدا کرنا ہی ایک کام نہیں ہوتا بلکہ انھیں اچھا انسان اور اچھا مسلمان بھی بنانا ہوتا ہے تا کہ وہ کسی قابل ہو کر اچھی زندگی گزاریں۔ اسی وجہ سے ہمیں زیادہ بچوں کی خواہش نہیں ہوئی کیونکہ ہم چاہتے ہیں اپنے بیٹے پر توجہ مرکوز رہے اور اسے اچھا انسان بنائیں۔

کورسز جو باپ کو کرنے لازمی ہیں

بیٹے کی لندن میں پیدائش کے حوالے سے فاطمہ اور علی نے بتایا کہ وہاں ایسا نہیں ہوتا کہ پیدائش کی ذمہ داری صرف ماں پر ڈالی جائے بلکہ مرد کو احساس دلایا جاتا ہے کہ یہ تمھاری وجہ سے اس حال میں ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ مردوں کو باپ بننے اور بیوی کی حمل کے دوران مدد کرنے کے لئے مختلف کورسز بھی کرنے پڑتے ہیں۔

دوبارہ بچوں کی خواہش نہیں ہوئی کیوں کہ۔۔

ان کورسز میں ایمرجنسی کے وقت حاملہ بیوی کو سانس کی مشق کے علاوہ بیوی کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھنے اور نومولود کا خیال رکھنے کے بارے میں بھی سکھایا جاتا ہے۔ علی احمد بٹ کے مطابق انھوں نے یہ تمام کورسز کیے تھے۔ فاطمہ کا کہنا ہے کہ چونکہ پاکستان میں ڈلیوری کے وقت باپ موجود نہیں ہوتے اس لئے انھیں احساس نہیں ہوتا کہ یہ کیتنا تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے لیکن علی وہاں تھے اور شاید یہی وجہ ہے کہ انھیں دوبارہ بچوں کی خواہش نہیں ہوئی۔

Dobara Aulad Ki Khwahish

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dobara Aulad Ki Khwahish and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dobara Aulad Ki Khwahish to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2158 Views   |   26 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

دوبارہ اولاد کی خواہش اس لئے نہیں ہوئی کیوں کہ۔۔ احمد علی بٹ نے بیٹے کی پیدائش کے متعلق کیا انکشافات کیے؟

دوبارہ اولاد کی خواہش اس لئے نہیں ہوئی کیوں کہ۔۔ احمد علی بٹ نے بیٹے کی پیدائش کے متعلق کیا انکشافات کیے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دوبارہ اولاد کی خواہش اس لئے نہیں ہوئی کیوں کہ۔۔ احمد علی بٹ نے بیٹے کی پیدائش کے متعلق کیا انکشافات کیے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔