اکلوتا جوان بیٹا اچانک انتقال کر گیا ۔۔ اولاد کے دکھ نے ماں کو دماغی مریضہ بنا دیا، مشہور شخصیات کی زندگی کے تکلیف دہ لمحات

اکثر صارفین کا خیال ہوتا ہے کہ مشہور شخصیات کی زندگی ہر طرح سے آسائشوں میں گھری ہوتی ہے، تاہم جب ان کی اولاد اس دنیا سے کم عمری میں ہی چلی جائے تو زمین پیروں تلے نکل جاتی ہے۔

جگجیت سنگھ:

مشہور بھارتی گلوکار جگجیت سنگھ کا شمار بھارت کے صف اول کے غزل گائیک اور گلوکاروں میں ہوتا ہے۔جگجیت سنگھ اور ان کی اہلیہ چتر دونوں کی اپنی مدھم آواز کی بنا پر مقبول تھے تاہم جوڑے کی زندگی جہاں خوشگوار لمحات میں گھری تھی وہیں ان کی زندگی میں ایک ایسا غم آیا جس نے دونوں کو توڑ دیا تھا۔

1990 میں جگجیت اور چترا کا جواں سال بیٹا کار حادثے میں جاں بحق ہو گیا، بیٹے کے انتقال نے اس حد تک اثر ڈالا کہ جگجیت تو 6 ماہ تک سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اپنی اہلیہ کو سنبھالنے لگ گئے یہاں تک کہ خاموش بھی ہو گئے تھے۔ تاہم ان کی اہلیہ چترا بیٹے کی موت پر اس حد تک غمزدہ ہوئیں کہ بیٹے کی جدائی کے غم میں دماغی مریضہ بن گئی تھیں۔ چترا جو خود بھی گلوکارہ تھیں بیٹے کے بعد گانا تک بھول گئی تھیں۔

آشا بھوسلے:

مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے کی اپنی سریلی آواز کی بنا پر مقبول ہوئیں تاہم ان کے گھرانے میں موجود کئی گلوکار دنیا بھر میں شہرت کی بلندیوں کو چھو گئے تھے۔مگر آشا کی جواں سال بیٹی کے ساتھ جو ہوا، اس نے آشا بھوسلے کو بطور ماں توڑ دیا تھا۔ 2012 میں ان کی بیٹی ورشہ نے اپنی جان لے لی تھی۔ورشہ اپنی زندگی میں پریشانی کی وجہ سے مایوس ہو گئی تھیں جس کے بعد یہ قدم اٹھایا۔

محسن گیلانی:

3 سال قبل محسن گیلانی اداکارہ فضاء کے ٹاک شو میں مہمانِ خصوصی بنے، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے خوشگوار اور غمگین لمحات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ: '' بیٹی کی پیدائش پر حد سے زیادہ خوش تھا۔ پھر جب میں اپنی بیٹی کو رخصت کر رہا تھا اس وقت وہ میرے کندھے سے لگ کر روئی، جب وہ میرے کندھے سے ہٹی تو مجھے ایسا لگا کہ جیسے پیروں تلے زمین نکل گئی ہو۔

پھر جب میری بیٹی ماں بننے والی تھی، اس نے مجھے کہا کہ آپ میری بیٹی کو گود میں لے کر مجھے دکھانے آئیں گے، آپ میرے ساتھ ہسپتال چلیں گے۔ میں اور میری بیوی گئے، لیبر روم کے باہر جہاں نواسی کی پیدائش کی خوشی تھی وہیں بیٹی کی موت کا غم بھی تھا۔ میری بیٹی بچی کی پیدائش کے بعد ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال کر گئی تھی۔ ''
محسن گیلانی اپنی بیٹی سے بے انتہا محبت کرتے تھے، یوں لخت جگر کی وفات اور نواسی کی پیدائش نے انہیں مزید توڑ دیا تھا کیونکہ اس ننھی پری کو ماں کا پیار تو نہیں مل پا سکے گا، تاہم بیٹی کے جانے کا دکھ انہیں مزید افسردہ کر رہا تھا۔

دلیپ کمار:

مشہور اداکار دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کا رشتہ آخری وقت تک قائم تھا، اس دوران دونوں کے درمیان محبت اور خلوص بھی سب کی توجہ حاصل کر لیتا تھا۔
سائرہ بانو دلیپ کمار سے عمر میں چھوٹی تھیں تاہم اس کے باوجود وہ اپنے دلیپ سے بے انتہا محبت کرتیں، لیکن جب سائرہ بانو حمل کے دوران گھر میں گر گئیں اور ان کا بچہ ضائع ہو گیا تھا، تو اس واقعے نے دونوں کو توڑ دیا تھا۔
جبکہ دلیپ اور سائرہ کے لیے تکلیف دہ لمحہ وہ بھی تھا جب انہیں معلوم ہوا کہ اب سائرہ کبھی والدہ نہیں بن سکتی ہیں۔ لیکن دونوں نے ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

Jawan Beta Inteqal Kar Gaya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Jawan Beta Inteqal Kar Gaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jawan Beta Inteqal Kar Gaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   12963 Views   |   02 Jan 2023
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

اکلوتا جوان بیٹا اچانک انتقال کر گیا ۔۔ اولاد کے دکھ نے ماں کو دماغی مریضہ بنا دیا، مشہور شخصیات کی زندگی کے تکلیف دہ لمحات

اکلوتا جوان بیٹا اچانک انتقال کر گیا ۔۔ اولاد کے دکھ نے ماں کو دماغی مریضہ بنا دیا، مشہور شخصیات کی زندگی کے تکلیف دہ لمحات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اکلوتا جوان بیٹا اچانک انتقال کر گیا ۔۔ اولاد کے دکھ نے ماں کو دماغی مریضہ بنا دیا، مشہور شخصیات کی زندگی کے تکلیف دہ لمحات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔