"میرے تین بچے ہیں. 2017 میں ایک ٹریفک حادثے میں شوہر معذور ہوگئے جو گھر کے واحد کفیل تھے. ان کی معذوری کے بعد گھر کے معاشی حالات بہت زیادہ خراب ہوگئے۔ اس دوران سسرال اور میکے والوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا"
یہ کہنا ہے کراچی سے تعلق رکھنے والی معروف شیف سائرہ الطاف کا جنھوں نے برے وقف میں حوصلہ ہار کر خود کو دوسروں پر بوجھ بنانے کے بجائے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا.
نجی شو میں اپنی زندگی کی کہانی سناتے ہوئے سائرہ نے کہا کہ "مجھے اچھا نہیں لگتا تھا کہ کسی اور پر اپنے گھر کی ذمہ داری ڈالوں اس لئے کھانا پکانے کے ہنر کو ذریعہ معاش بنانے کا فیصلہ کیا. یہ مشورہ خالہ نے دیا تھا"
سائرہ الطاف نے ساس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کھانا پکانا میری ساس نے سکھایا تھا جو برے وقت میں کام آیا. شروع شروع میں اپنے کزنز کی دکانوں پر کھانا بنا کر رائیڈر کے ذریعے بھیجا کرتی تھی یہ کام کرتے ہوئے چار سال ہوگئے اب کام کافی حد تک بڑھ چکا ہے اور آن لائن آرڈرز بھی ملنا شروع ہوگئے ہیں.
سائرہ الطاف کی کہانی ان تمام لوگوں کے لئے مثال ہے جو اپنے پیروں پر کھڑا ہونا چاہتے ہیں لیکن وسائل نہیں رکھتے.
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saira Altaf Ki Chef Bannay Ki Kahani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saira Altaf Ki Chef Bannay Ki Kahani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
شوہر حادثے میں معذور ہوگئے اور پھر.. گھر میں رہنے والی عورت نے 3 بچوں کے ساتھ کامیاب کاروبار کیسے شروع کیا؟
شوہر حادثے میں معذور ہوگئے اور پھر.. گھر میں رہنے والی عورت نے 3 بچوں کے ساتھ کامیاب کاروبار کیسے شروع کیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شوہر حادثے میں معذور ہوگئے اور پھر.. گھر میں رہنے والی عورت نے 3 بچوں کے ساتھ کامیاب کاروبار کیسے شروع کیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔