بوڑھے ماں باپ کے علاج کے لیے پیدل کھانا پہنچاتا ہوں.. ایک ہفتے سے بغیر کھانا کھائے یہ غریب نوجوان کیسے کام کررہا ہے؟

"ایک ہفتے سے ایک وقت بھی پیٹ بھر کر کھانا نہیں ملا۔ صرف پانی اور چائے پر زندہ ہوں"

یہ کہنا ہے بھارت سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ کھانا ڈلیور کرنے والے ساحل سنگھ کا۔ لنکڈ ان کی ایک صارف پریانشی چندیل ایک پوسٹ میں اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ بھوک لگنے پر انھوں نے کھانا آرڈر کیا تو کھانا آنے میں کافی دیر ہوگئی اور جب ڈلیوری بوائے کھانا لایا تو وہ پسینے میں شرابور تھا اور ہانپ رہا تھا۔ پریانشی کے پوچھنے پر نوجوان نے بتایا کہ اس کے پاس موٹر-سائیکل نہیں ہے جس کی وجہ سے اسے آرڈر پہنچانے کے لئے پیدل جانا پڑتا ہے۔

ساحل سنگھ نامی اس نوجوان کا کہنا تھا کہ "کورونا سے پہلے میں اچھی جگہ ملازمت کرتا تھا جو ختم ہوگئی۔ دوست نے ادھار لے کر میرے سارے پیسے اڑا دیے اور واپس نہیں کرتا جس کی وجہ سے میں پائی پائی کا محتاج ہوں۔ یہ فوڈ ڈلیور کرنے کی نوکری میری مجبوری ہے اور ایک آرڈر پورا کرنے پر مجھے صرف 25 روپے ملتے ہیں۔"

ساحل سنگھ نے انکشاف کیا کہ وہ سائنس گریجویٹ ہیں البتہ ان کے والدین بوڑھے ہیں جس کی وجہ سے انھیں کوئی بھی نوکری کرنا ضروری ہے تاکہ ان کا علاج ہوسکے۔

آخر میں ساحل نے پریانشی سے درخواست کی کہ انھیں اچھی نوکری دلانے میں مدد کریں۔ جس کے بعد پریانشی نے ان کی کہانی تحریر کر کے لوگوں سے مدد کی درخواست کی ہے۔

Paidal Khana Ponchata Hu

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Paidal Khana Ponchata Hu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Paidal Khana Ponchata Hu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   13958 Views   |   16 Jun 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 April 2024)

بوڑھے ماں باپ کے علاج کے لیے پیدل کھانا پہنچاتا ہوں.. ایک ہفتے سے بغیر کھانا کھائے یہ غریب نوجوان کیسے کام کررہا ہے؟

بوڑھے ماں باپ کے علاج کے لیے پیدل کھانا پہنچاتا ہوں.. ایک ہفتے سے بغیر کھانا کھائے یہ غریب نوجوان کیسے کام کررہا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بوڑھے ماں باپ کے علاج کے لیے پیدل کھانا پہنچاتا ہوں.. ایک ہفتے سے بغیر کھانا کھائے یہ غریب نوجوان کیسے کام کررہا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔